تلہار: پریس کلب میں تلہار یونین آف جرنلسٹ کا اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار پریس کلب پر تلہار یونین آف جرنلسٹ کا اہم اجلاس منعقد کیا کیا جس میں پریس کلب تلہار ،نیو پریس کلب تلہار، عوامی پریس کلب تلہار، میڈیا سینٹر تلہار، راجوخانانی پریس کلب ، اور پیرولاشاری پریس کلب کے صحافی حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی یونین آف جرنلسٹ کی تنظیم سازی کے حوالے سے تمام صحافیوں سے مشاورت کے بعد نئی باڈی تشکیل دی گئی.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یونین ا ف جرنلسٹ محمد صدیق تھیبو کیا گیا
پڑھیں:
’خیبر یونین آف جرنلسٹس م آزادی صحافت کے لیےآواز بلند کرتی رہے گی‘، اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر ردعمل
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں اسپیکر نے مبینہ طور پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل
کاشف الدین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر کو اس منصب کے تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ مذمت ہیں۔
صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان پر وضاحت دیں اور آئندہ ایسے ریمارکس سے گریز کریں۔
انہوں نے حکومتِ خیبر پختونخوا سے بھی اپیل کی کہ وہ آزادیِ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں:4 سال، پاکستان میں 42 صحافی قتل
کاشف الدین سید نے کہا کہ خیبر یونین آف جرنلسٹس میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے وقار کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر اسمبلی اسپیکر بابر سلیم خیبر پختونخوا خیبر یونین آف جرنلسٹس کاشف الدین سید