خیرپور میں بھی ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑھ لیے، اسپتال میں جگہ ختم
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور میں ڈینگی اور ملیریا کی بیماری نے پنجہ گاڑ لئے ڈینگی کے 10 سے زائد مریض مختلف وارڈز میں منتقل اسپرے نہ ہونے کے باعث سینکڑوں بچے ، بوڑھے ، خواتین اس موذی مرض میں سرکاری اسپتال بھرگئے پرائیوٹ اسپتالوں نے عوام کو دونون ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ملیریا آفیسر کی جانب سے عملی کام صفر شہریوں نے وزیراعلی سندھ سے ضلع بھر میں ملیریا اسپرے کرنے اور ملیریا آفیسر کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا خیرپور ضلع کے مختلف تحصیلوں گمبٹ ، کوٹڈیجی ، صوبوڈیرو، رانی پور ، پیرجوگوٹھ میں ڈینگی ملیریا اسپرے نہ ہونے کے باعث شہریوں میں ڈینگی ملیریا کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور سرکاری اسپتال میں 10 سے زائد ڈینگی کے مریض خیرپور کے مختلف وارڈز میں داخل ہیں جبکہ ضلع بھر کے اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی قابو سے باہر، 24 گھنٹوں میں 4 اموات اور 1192 نئے کیسز رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ میں ڈینگی وائرس نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی سے اموات کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں ایک ہزار 192 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں کراچی میں 642 اور حیدرآباد میں 550 متاثرین شامل ہیں۔ اس طرح رواں سال کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 10 ہزار 502 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں 227 جبکہ نجی اسپتالوں میں 212 مریض زیر علاج ہیں، کراچی میں ڈینگی کے لیے 257 سرکاری اور 195 نجی بستر مختص کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی 37 لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے جن میں 12 سرکاری اور 25 نجی شامل ہیں، جبکہ حیدرآباد میں 18 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، جن میں سے 7 سرکاری اور 11 نجی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں 3 سالہ بچی، بدین میں 6 سالہ بچہ، جبکہ کراچی میں 11 سالہ بچہ اور 30 سالہ خاتون ڈینگی کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔