Islam Times:
2026-07-24@05:15:30 GMT

قابضین کی نابودی کا واحد راستہ مقاومت ہے، جہاد اسلامی

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

قابضین کی نابودی کا واحد راستہ مقاومت ہے، جہاد اسلامی

اپنے ایک جاری بیان میں جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر لبنان کی عظیم قوم اور حزب‌ الله اپنی استقامت و شجاعت کا مظاہرہ نہ کرتی تو کبھی بھی یہ فتح مبین ان کے حصے میں نہ آتی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی" نے لبنان کی آزادی اور عیدِ مزاحمت کی 25ویں سالگرہ پر ایک جاری بیان کے ذریعے مبارک باد دی۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنی مقاومتی و لبنانی برادر قوم کو اسرائیل کے چنگل سے اپنے جنوبی علاقوں کی آزادی کی 25ویں سالگرہ پر مبارک پیش کرتے ہیں۔ اگر لبنان کی عظیم قوم اور حزب‌ الله اپنی استقامت و شجاعت کا مظاہرہ نہ کرتی تو کبھی بھی یہ فتح مبین ان کے حصے میں نہ آتی۔ جہاد اسلامی نے کہا کہ ہم اس موقع کی مناسبت سے اعلان کرتے ہیں کہ ہمیں اس بات پر مکمل بھروسہ ہے کہ اپنے وطن کی حفاظت و خودمختاری اور قابضین کی نابودی، مقاومت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ واضح رہے کہ پچیس سال قبل آج ہی کے دن یعنی 25 مئی 2025ء کو لبنانیوں کی بے دریغ مقاومت کے نتیجے میں قابض صیہونی فورسز جنوبی علاقوں سے رات کے اندھیرے میں بھاگنے پر مجبور ہوئی۔

قبل ازیں 6 جون 1982ء کو قابض فورسز نے یہ کہہ کر جنوبی لبنان پر حملہ کر دیا کہ یہاں سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں۔ اس دوران صیہونی فوج نے بیروت کی جانب پیش قدمی شروع کر دی وہاں پر موجود فلسطینی مہاجر کیمپ کا محاصرہ کر لیا۔ اسرائیل نے اس حملے کے دوران صابرہ اور شتیلا میں شرمناک حد تک قتل عام کیا۔ اس جارحیت کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف غصے کی لہر دوڑ گئی۔ عوام مقاومت کے باعث صیہونی فوج کو بیروت سے پیچھے ہٹنا پڑا۔ تاہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں پڑاو ڈال لیا۔ تاہم حزب‌ الله کی 18 سالہ بے مثال مزاحمت کے نتیجے میں اسرائیل کو 25 مئی کی شب کو ذلت آمیز طور سے بھاگنا پڑا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم