سابق صدرِ مملکت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور:
سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج خارج کردی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آجکل سوشل میڈیا سے متعلق حکومت نے این سی سی آئی اے ادارہ قائم کیا ہے ۔ درخواست گزار نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کرسکتا ہے۔
جج نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرتی ہے ۔
واضح رہے کہ درخواست شہزادہ عدنان نے وکیل محمد مدثر چوہدری کے ذریعے دائر کی تھی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر نے گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا۔ عارف علوی کے گستاخانہ الفاظ سے متعلق ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عارف علوی کے خلاف پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج عارف علوی کے کے خلاف
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت
سابق ناظم صدیق قریش کیجانب سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق عدالت عالیہ بلوچستان میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسکی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عالیہ بلوچستان میں جاری ہے۔ سماجی رہنماء اور سابق ناظم صدیق قریش نے دفعہ 110 کے تحت درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس اقبال کاسی اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، جبکہ درخواست گزار صدیق قریش کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔