راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12 نئے مریض رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ضلع راولپنڈی میں 6342 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کی گئی جس میں ڈینگی کے 244 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
اسپتالوں میں ڈینگی کے 60 مریض داخل ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 36 ہوگئی، ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
1290 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں، اب تک 46 لاکھ 97 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، 1 لاکھ 10 ہزار 159 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت راولپنڈی اب تک 1 لاکھ 25 ہزار 879 ڈینگی لاروا تلف کرچکا ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3484 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1596 عمارتیں سیل کر دی گئیں، 3170 چالان، 93 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ڈینگی ہاٹ اسپاٹس ایریاز میں ڈھوک حکم داد، سی ٹی سی 10، سی ٹی سی 2 ڈھوک کالا خان، بنگش کالونی، چک جلال دین افندی کالونی، دھوک منشی، دھمیال، کھڈیوت شاہ چن چراغ، دھوک حسو شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈینگی کے
پڑھیں:
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورچند علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث روزمرہ معمولات متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کچے مکانات، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آج ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور سفر کے انتظامات موسمی حالات کے مطابق کرنے کی ہدایت دی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر کے چند مقامات پر بارش ہوئی، جس میں سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں ریکارڈ کی گئی جہاں سٹی میں 06 ملی میٹر اور ائرپورٹ پر 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی اور سبی میں ریکارڈ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی بارش سیلاب موسم