محمد سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے وکیل نے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا نے بار الیکشنز میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی حمایت کی۔ درخواست کے مطابق آئی ایل ایف کے امیداروں کی حمایت وزیراعلیٰ کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے یس لیئے وزیراعلیٰ کو نااہل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا محمد سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئی۔ ہائیکورٹ کے وکیل صبغت اللہ شاہ نے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا سہیل آفریدی نے بار الیکشنز میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی حمایت کی۔ درخواست کے مطابق آئی ایل ایف کے امیداروں کی حمایت وزیراعلیٰ کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے، سہیل آفریدی نے آرٹیکل 2 اے، 4، 5، 6، 9 اور 25 کی کھلم خلاف ورزی کی۔ صبغت اللہ شاہ نے درخواست میں کہا کہ سہیل آفریدی کا اقدام ممبر اسمبلی اور بطور وزیراعلیٰ نااہلی کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو فی الفور آئی ایل ایف کی حمایت اور ملاقاتوں سے روکا جائے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نااہل کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی کی حمایت
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔