سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔
سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔
سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سندھ اور بلوچستان گیس کی قیمتوں میں کے لیے
پڑھیں:
سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 تا رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ اور بلوچستان میں موسمِ سرما کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
سوئی سدرن کے مطابق ڈی جی گیس نے دونوں صوبوں میں صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی مسلسل فراہمی کی ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ سرد موسم میں گھریلو صارفین کو بنیادی ضرورت کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کم پریشر والے علاقوں کی نشاندہی روزانہ کی بنیاد پر صبح کی بریفنگ میں کی جائے گی اور متعلقہ ٹیموں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی جائے گی تاکہ پریشر میں کمی کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو سکے۔
ترجمان کے مطابق گیس پریشر کی بہتری میں غفلت یا تاخیر کی صورت میں متعلقہ زونل ہیڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت اور نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، اور سردیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ٹیمیں فیلڈ میں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔