وزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
وزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلی بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلا تعطل پرامن پولنگ کو یقینی بنایا جائے۔رکن الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ لکھا ہے کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آوٹ کم ہوگا، کوئٹہ میں لوگ سخت سردی کے باعث دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں۔
شاہ محمد نے اپنے اختلافی نوٹ میں مزید لکھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بلدیاتی انتخابات انعقاد کے لیے سازگار نہیں ہے، کوئٹہ کے الیکشن امن و امان اور موسم کی صورتحال نارمل ہونے تک ملتوی کئے جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک تحفظ آئین کا 20اور 21دسمبر کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا اعلان تحریک تحفظ آئین کا 20اور 21دسمبر کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا اعلان عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے، چیف جسٹس کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی، پی ٹی آئی پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما آج بھی تفریق کی بات کرتے ہیں، وزیراعظم ملک میں ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات وزیراعلی بلوچستان کی درخواست
پڑھیں:
سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تصدیق، وارڈز اور حلقہ بندیوں کی درستگی اور تمام انتظامات مکمل کئے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ منتخب نمائندوں کی مدت کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی پیش کردہ معلومات بھی درست نہیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ کوئٹہ میں 28 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے۔ تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے، جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلا تعطل پرامن پولنگ کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تصدیق، وارڈز اور حلقہ بندیوں کی درستگی اور تمام انتظامات مکمل کئے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ منتخب نمائندوں کی مدت کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی پیش کردہ معلومات بھی درست نہیں تھیں۔
چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے تحریری طور پر فیصلہ جاری کیا، جبکہ بنچ کے رکن شاہ محمد جتوئی نے اختلافی نوٹ لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں کوئٹہ میں شدید سردی کی وجہ سے یہاں کے رہائشی دیگر اضلاع کی طرف ہجرت کر جاتے ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال درست نہیں ہے۔ اس لئے انتخابات ملتوی کئے جائیں، تاہم کمیشن کی جانب سے اکثریتی رائے سے جاری فیصلہ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے 3 نومبر کے الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ 28 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن کو 8 دسمبر کو درخواست دی تھی، جس میں انہوں نے 28 دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے شیڈول کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کی پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی اور اس کے بعد فیصلہ جاری کیا گیا۔