کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد،سابقہ الیکشن شیڈول برقرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سابقہ الیکشن شیڈول برقرار رکھتے ہوئے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ سنادیا،جاری فیصلے میں کہاگیا ہےکہ انتخابات مؤخرکرنےکی وجوہات قانونی طورپرقابل قبول نہیں۔ پولنگ 28 دسمبرکو ہی ہوگی۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ حالات وواقعات کےباوجودآئینی ذمہ داری پوری کرناضروری ہے،کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کاعمل 2مرتبہ مکمل کیاجاچکا ہے،اعتراضات کافیصلہ بھی ہوچکا،ہائیکورٹ بھی درخواستیں خارج کرچکا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لے آئے
الیکشن کمیشن نےمؤقف اختیارکیا کہ آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنا ممکن نہیں،سپریم کورٹ کہہ چکی کہ انتخابی معاملات پرحکم دینا ہمارا دائرہ اختیار ہے،صوبائی حکومت کی رکاوٹیں آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوں گی۔
الیکشن کمیشن نےدونوں درخواستیں مسترد، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابی شیڈول برقرار رکھا, الیکشن کمیشن نے فیصلہ صوبائی حکومت، گورنر اور تمام اداروں کو ارسال کر دیا۔
ممبر بلوچستان شاہ محمدجتوئی کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف کہاسردی کےباعث لوگ ہجرت کرجاتے ہیں، امن و امان کی صورتحال بھی بہتر نہیں۔
سموگ تدارک کیلئے سخت اقدامات، پولیس سمیت تمام ہیوی گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم
5 رکنی بینچ کےرکن شاہ محمدجتوئی نےاکثریتی فیصلے سےاختلاف کیا،شاہ محمد جتوئی نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق اختلافی نوٹ جاری کیا،اختلافی نوٹ کے مطابق حد بندی،ووٹر لسٹ اور مدت پر اکثریتی فیصلے سے متفق ہوں،دسمبر کے سخت موسم میں ٹرن آؤٹ کم رہنے کا امکان ہے، سردی میں کوئٹہ کےشہری دیگر اضلاع کو ہجرت کرجاتے ہیں،بلوچستان میں امن و امان انتخابات کیلئے موزوں نہیں،28 دسمبر کے انتخابات مؤخر کرنے کی رائے سامنے آئی،انتخابات موسم اور امن و امان بہتر ہونے تک ملتوی ہونے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان اورگورنر بلوچستان نے انتخابات مؤخر کرنے کی سفارش کی تھی،خیال رہے کہ الیکشن شیڈول کےمطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو شیڈول ہیں۔
ویڈیو: ڈکی بھائی نے یاسر شامی کو سب کچھ بتادیا، سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں، ظلم کی خوفناک داستان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں بلدیاتی انتخابات کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کرنے کی
پڑھیں:
سکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشن کو درخواست
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں۔ کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے باقی ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔