وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
گابا، برسبین میں ایشز سیریز کے پنک بال ٹیسٹ کے پہلے دن اسٹارک نے ہیری بروک کو آؤٹ کرکے اس میچ کی تیسری اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 415ویں وکٹ حاصل کی، جو انہیں وسیم اکرم (414 وکٹیں) سے آگے لے گئی۔ اسٹارک نے یہ سنگ میل وسیم اکرم سے کم 2 میچوں میں عبور کیا۔
Mitchell Starc passes Wasim Akram as the most prolific left-arm bowler in Test cricket history ????#Ashes | #MilestoneMoment | @nrmainsurance pic.
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 4, 2025
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم پیسرزٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 415 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جنہوں نے پاکستان کے لیجنڈ وسیم اکرم کا 414 وکٹوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 اور آسٹریلیا کے مچل جونسن 313 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
مچل اسٹارک ٹاپ ٹیسٹ وکٹ ٹیکرز کی فہرست میں 16ویں نمبر پر پہنچاس کامیابی کے بعد اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے ہمہ وقتی ٹاپ وکٹ ٹیکرز کی فہرست میں 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ موجودہ پنک بال ٹیسٹ میں وہ بھارت کے ہربھجن سنگھ (417) اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک (421) کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ مزید آگے بڑھتے ہوئے اسٹارک کی اگلی ممکنہ منزل نیوزی لینڈ کے عظیم آل راؤنڈر رچرڈ ہیڈلی (431) ہوں گے۔
سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
Super Starc! Proud of you, mate. Your incredible hard work sets you apart, and it was only a matter of time before you crossed my tally of wickets . I am pleased to give this to you! Go well, and keep soaring to new heights in your stellar career . ????????@mstarc56
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 4, 2025
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وسیم اکرم نے لکھا کہ اسٹارک! تم پر فخر ہے۔ تمہاری محنت نے تمہیں منفرد بنا دیا ہے۔ یہ صرف وقت کی بات تھی کہ تم میری وکٹوں کی تعداد سے آگے نکل جاتے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ اعزاز تمہیں دے رہا ہوں۔ خوب کھیلتے رہو اور اپنے شاندار کیریئر میں نئی بلندیوں کو چھوتے رہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹاپ ٹیسٹ وکٹ ٹیکرز لیفٹ آرم پیسرز مچل اسٹارک وسیم اکرم
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لیفٹ آرم پیسرز مچل اسٹارک وسیم اکرم میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے وسیم اکرم کا مچل اسٹارک
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔