سٹی42: پاکستان نے سنگین جرائم میں ملوث بدنام عادی مجرموں کو انگلینڈ سے طلب کر لیا۔

مصدقہ خبر آئی ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں چھپے ہوئے  سنگین نوعیت کے جرام میں ملوث پاکستانی   افراد عادل راجہ اور شہزاد اکبر کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے انگلینڈ کو رسمی مراسلہ بھیج دیا ہے۔

ان دونوں پاکستانیوں پر پاکستان میں ریاست کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہونے اور کرپشن کے مقدمات ہیں۔ 
 اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے انگلینڈ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی ہے۔

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

آج ہی  وزیر داخلہ محسن نقوی سے انگلینڈ کی اسلام آباد میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاک برطانیہ دوستانہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر   گفتگو کی گئی، اس کے  ساتھ وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس اہم ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی۔  

 عادل راجا پاکستان کی ریاست، اداروں اور ریاست کے اہم امور سے منسلک شخصیات پر کسی عناد اور اشتعال کے بغیر بار بار حملے کرتا ہے، پاکستان کے خلاف سفید جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا پھیلاتا ہے اور پاکستان کی ریاست ور عوام کو بار بار نقصان پہنچانے کی سازشیں کرتا ہے۔ اس عادی مجرم نے جھوٹے الزامات پر مبنی پروپیگنڈا کیا تو ایک پاکستانی شخصیت نے اسے انگلینڈ کی عدالت میں گھسیٹا جہاں اسے عبرت ناک شکست ہوئی، اس کو بھاری جرمانہ کیا گیا اور معافیاں مانگنے کا حکم دیا گیا۔ اس نے برطانوی عدالت میں اپیل کی، عدالت نے یہ اپیل بھی مسترد کر دی اور اس پر مزید جرمانہ عائد کر دیا۔ لیکن کتے کی دم سے بھی زیادہ ٹیڑھی فطرت کے مالک عادل راجا نے پاکستان کے خلاف نیا جھوٹ کا پروپیگنڈا کرنا جاری رکھا،  ریاست کو مسلسل نقصان پہنچانے کے عمل سے عاجز آ کر پاکستان کی ریاست کے ذمہ دار ادارہ وزارت داخلہ نے اب عادل راجا کے خلاف قانونی کارروائی کر کے  اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے راست اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا معاون خصوصی شہزاد اکبر عدالت سے  اشتہاری قرار پایا ہوا ہے اور پاکستان سے  فرار ہو کر انگلینڈ میں چھپا ہوا ہے۔
 آج برٹش ہائی کمشنر  جین میریٹ کے ساتھ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاداکبراورعادل راجہ  دونوں کی حوالگی کے لئے  حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات ہائی کمشنر کے سپرد کیے۔

دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔

وزیر داخلہ  نے مسلسل جھوٹ کا پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔

محسن نقوی نے کہا، ہم  آزادیِ اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان نے پاکستان کے پاکستان کی محسن نقوی میں ملوث کے خلاف

پڑھیں:

پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند

لاہور:

پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پنجاب بار کونسل کے صدر نے  وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ  اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ  بند ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کیا جائے۔

دریں اثنا پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ضلع کچہری میں وکلا کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ صدر بارنے اپنے بیان میں کہا کہ وکلا کے بائیکاٹ کے دوران  کوئی عدالت کسی کے خلاف منفی آرڈر نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دن ساڑھے 11 بجے بار کا احتجاجی اجلاس ہوگا  اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اورعادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
  • پاکستان کی برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست
  • پاکستان کا برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ
  • حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست
  • محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی سے متعلق گفتگو
  • وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی
  • پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند
  • پاکستان سپر لیگ کی تقریبات انگلینڈ میں کرانے کا فیصلہ
  • ریاست اور پارلیمان کے خلاف باتیں کرنا غیر مناسب ہے، سردار ایاز صادق