کراچی (نیوزڈیسک) لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے، طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق آگ بجھانے کےلیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کی۔

ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ سی ای او کی ہدایت پر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شیر پاؤ ہائیڈرنٹ پر بھی ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر الرٹ کر دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے جائے وقوع پر فوری طور پر واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں، انچارج ہائیڈرنٹس فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ آگ نے 3 منزلہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے پہلے فیکٹری کے مختلف حصوں کی دیواریں گرنے لگیں، بعد میں پوری فیکٹری منہدم ہو گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 سےزائد گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اطراف کی فیکٹریوں میں موجود فائر ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، گاڑی میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی دم توڑ گئی

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد مین چوک کے قریب پیر کی شب کار میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والی کمسن بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کے روز شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد میں مین چوک کے قریب ایل پی جی گیس بھرانے کے دوران گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

حادثے میں میاں ، بیوی ، 3 بیٹیاں اور ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوئے تھے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں آج پانچ سالہ بچی جنت دوران علاج دم توڑ گئی۔

 ایس ایچ او شاہ لطیف ممتاز مروت نے بتایا کہ کار میں آگ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہونے والی 5 سالہ جنت دختر علی عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

دریں اثنا ہاکس بے ماڑی پور روڈ یونس آباد گلی نمبر 7 کے قریب گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے جھلس کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 20 سالہ فیاض کے نام سے کی گئی جس کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹرز کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آگ لگنے کے بعد گارمنٹ فیکٹری کی عمارت گر گئی
  • کراچی میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگئی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
  • کراچی: لانڈھی میں آگ لگنے کے بعد گارمنٹ فیکٹری کی عمارت گر گئی
  • کراچی، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، 6 فائر ٹینڈرز روانہ
  • لانڈھی میں کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
  • راولپنڈی میں نومبر کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ
  • پورٹ قاسم کے قریب آٹو پارٹس فیکٹری میں آتشزدگی، پلاسٹک دانے کا بڑا ذخیرہ جل کر راکھ
  • کراچی؛ حب ریور روڈ پر کھڑی بس میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو سامنے آ گئی
  • کراچی، گاڑی میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی دم توڑ گئی