Islam Times:
2026-06-03@02:01:59 GMT

کراچی میں آگ لگنے کے بعد گارمنٹ فیکٹری کی عمارت گر گئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

کراچی میں آگ لگنے کے بعد گارمنٹ فیکٹری کی عمارت گر گئی

فائر بریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اطراف کی فیکٹریوں میں موجود فائر ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے، طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کی۔ ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ سی ای او کی ہدایت پر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شیر پاؤ ہائیڈرنٹ پر بھی ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر الرٹ کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے جائے وقوع پر فوری طور پر واٹر ٹینکرز روانہ کر دیئے گئے ہیں، انچارج ہائیڈرنٹس فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ آگ نے 3 منزلہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا، جس سے پہلے فیکٹری کے مختلف حصوں کی دیواریں گرنے لگیں، بعد میں پوری فیکٹری منہدم ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اطراف کی فیکٹریوں میں موجود فائر ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ

پڑھیں:

سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ

اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع

ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں