Jang News:
2025-12-04@15:08:42 GMT
کراچی، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، 6 فائر ٹینڈرز روانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع پر کے ایم سی کے 6 فائر ٹینڈرز روانہ ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی؛ حب ریور روڈ پر کھڑی بس میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی:شہر قائد کے علاقے حب رپور روڈ رئیس گوٹھ کے قریب ایک بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوع پہنچا اور آگ پر قابو پانے میں مصروف رہا۔
ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کھڑی بس میں لگی تھی، جسے کے ای ایف سی فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھا دیا۔ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل گئی۔