2025-09-23@08:11:26 GMT
تلاش کی گنتی: 49341
«قانون اعظم نذیر تارڑ»:
قیصر کھوکھر: پنجاب کے سیکرٹری داخلہ کے مطابق اب تک 10,000 سے زائد افراد سول ڈیفنس رضاکار کے طور پر رجسٹر ہو چکے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین نے بھی اس کار خیر میں بھرپور شرکت کی ہے اور بڑی تعداد میں خود کو رجسٹر کروایا ہے۔ سیکرٹری داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام دن رات جاری ہے اور اب تک لاکھوں افراد کو ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ محکمہ تعلیم کی انوکھی منطق، کالجز اور یونیورسٹیوں میں گداگری مخالف مہم کا آغاز یہ رضاکار ہر ہنگامی صورتحال میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے موجود...

پاکستان میں جلنے کے مریض مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں ، احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچائو پر توجہ دینی ہوگی،وفاقی وزیرِ سید مصطفٰی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلنے کے مریض مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں ،پرہیز علاج سے بہتر ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچائو پر توجہ دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیماری کا آغاز تو بچے کی ہیدائش سے شروع ہوتا ہے ،ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے باوجود ضرورتین پوری نہیں ہوتیں، احتیاط اور بچائو کی تدابیر ہی ہماری حکمت عملی ہونی چاہیے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ...
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ بُھلا دیا۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھول گئی، کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے 5، 5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور فیڈریشن کی عدم دلچسپی سے کھلاڑی پریشان ہیں، قومی کھلاڑیوں نے نئی راہیں بھی تلاش کرنا شروع کر دیں۔ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز اور ٹورنامنٹس کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کیا کریں، مستقبل کا پتہ نہیں، زندگی بھی گزارنا ہے، جس جس کھلاڑی کو کہیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے وہ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔ ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فور کے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں میچز میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی۔ اس سے قبل 2019 میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل پانچ شکستوں کے برعکس یو اے ای کے میدانوں میں پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل رہی رہے۔...
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میں پھر سے پاک بھارت ٹاکرے کا امکان ظاہر کردیا۔ سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا دوبارہ سامنا کریں گے۔ بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد مخصوص انداز میں خوشی منانے پر ان کا کہنا تھا کہ میں شاذ و نادر ہی نصف سنچری کے بعد جشن مناتا ہوں۔ یہ خیال خود بخود ہی آگیا تھا کہ اس طرح جشن مناؤں، مجھے پروا نہیں کہ لوگ اس کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں۔ ایک سوال...
سپریم کورٹ نے ایک طویل قانونی جنگ کے بعد قتل کیس کے نامزد ملزم مشتاق احمد کو بری کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ کے اس فیصلے نے ایک مرتبہ پھر اس سوال کو اجاگر کر دیا ہے کہ سنگین مقدمات میں انصاف کے تقاضے کیسے پورے کیے جائیں اور گواہوں کے بیانات کس حد تک فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم مشتاق احمد کو سزائے موت سنائی تھی، جبکہ شریک ملزم اشفاق احمد کو عمر قید اور صدیق کو بری کر دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بعد ازاں ہائی کورٹ نے مشتاق احمد کی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا اور اشفاق احمد کی سزا چھ سال کر دی، جو وہ پوری کر چکا ہے۔...
سابق وزیر نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبا رکھا ہے بلکہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کو فروغ دینے میں بھی پیش پیش ہے، بھارت ایک طرف خود کو دنیا میں جمہوریت کا علمبردار ظاہر کرتا ہے اور دوسری جانب کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر اور سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کے خلاف دشمن قوتیں ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہیں جو ملک میں بدامنی پھیلانے، پاک فوج کو بدنام کرنے اور عوام میں انتشار پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں تاہم پوری قوم ان ناپاک...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش...
جنگ بندی کے اطلاق سے قبل بھارتی افواج کی اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔ سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک فضائیہ کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔ واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ دوبارہ حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی۔ کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے دوبارہ ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنایا، اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز...
سپریم کورٹ نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قتل کیس کے نامزد ملزم کو بری کردیا۔ سپریم کورٹ میں قتل کیس کے نامزد ملزم مشتاق احمد کی بریت کی اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سرکاری وکیل رانا کاشف نے کہا کہ گواہان نے بیانات میں کہا گولی اشفاق نے چلائی تھی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ مشتاق اور اشتیاق کا آپس میں کیا تعلق ہے، سرکاری وکیل رانا کاشف نے جواب دیا کہ دونوں بھائی ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ آپ اپنے بھائی کیخلاف بات کر رہے ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ میں صرف اپنے موکل کی حد تک بات کر رہا ہوں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے مغربی ممالک کے فیصلوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر ممالک کے اس تاریخی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ تسلیمات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ اقدام فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بین الاقوامی سطح پر توثیق ہے۔اسحاق ڈار نے فخر کے ساتھ یاد دلایا...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے باضابطہ افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس موقع پر وہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں منعقد ہونے والے عرب و اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خونریزی کو روکنا ہوگا، بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان جواب دےگا، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب مذکورہ خصوصی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لیے محبت اور عقیدت مقام ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی...
ابوظہبی میں آج ایشیا کپ سپر4 کا اہم مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جو دونوں ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ سے کم نہیں ہوگا۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا بھی اپنا پہلا سپر4 میچ بنگلہ دیش سے 4 وکٹوں سے ہار چکا ہے۔ آج کے میچ میں ناکامی سے دونوں ٹیموں کی قسمت دوسروں کے نتائج پر منحصر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟ سری لنکا اس وقت پاکستان کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ پر ہے کیونکہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں معمولی فرق سے...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی اسپنر نشرہ سندھو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے، مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد 6 کا اشارہ بھی کیا۔ نشرہ نے اپنے کیریئر کے 75 ویں ون ڈے میں صرف 9 اوورز میں 26 رنز دے کر 6 کھلاڑی آؤٹ کیے، جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ ہے، جس نے ثنا میر کے 2010ء میں نیدرلینڈز کے خلاف 5/32 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ Nashra Sundhu reaches the milestone of 1️⃣0️⃣0️⃣ ODI wickets with an absolute ripper ???? ???? Watch Live ➡️ https://t.co/HTwBrsN30B#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/wtedPBnA6g — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September...
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہیلتھ سسٹم صرف علاج تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے بچاؤ پر مبنی ہونا چاہیے۔ وزیر صحت کے مطابق ملک میں 68 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ اگر عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کر دیا جائے تو اسپتالوں پر بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محلہ دوسرے کے گندے پانی سے متاثر ہو رہا ہے اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا فقدان عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اسپتال علاج تو کر سکتے ہیں مگر بیماری کی جڑ ختم کرنا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...

بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا: منیر اکرم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے...
پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف پیکج پہنچا دیا گیا۔ مشکل کی اس گھڑی میں دوست ہمسایہ ملک چین پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش ہے، پیپلز لبریشن آرمی چائنہ نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج کر دوستی کا حق ادا کیا۔ امدادی سامان میں 12000 خصوصی خیمے اور 100 ڈیزل جنریٹرز شامل ہیں، اس کے علاوہ 50 پانی صاف کرنے والے پمپ، 300 سولر پاور سسٹمز بھی امداد میں شامل ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، پیپلز لبریشن آرمی ، چائنہ کی جانب سے موصول ہونے والی امداد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔ سیلاب...
ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد و دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیئر رہنماء بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سکردو سے اسلام آباد سفر کے دوران سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء قمر زمان قائرہ کی سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات ہوئی، موجودہ گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد...
آئی ٹی سی این ایشیا 2025کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں-ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹرمیں جدت اورتکنیکی استعدادبڑھانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں، نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے،ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے،نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو جدید ’’آئی ٹی اور ٹیلی کام ہب‘‘...
نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بلجیم اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنےکا خیرمقدم کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کوتسلیم کریں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے لکھا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان دولتِ مشترکہ کے ’کنیکٹیوٹی ایجنڈا‘ بڑھانے میں سرفہرست رہے گا: اسحاق ڈار اسحاق ڈار نے...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کیلئے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب...
ساف انڈر-17 فٹبال چیمپیئن شپ کے ایک سنسنی خیز گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی، تاہم میچ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا جب پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ نے گول اسکور کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے بھارتی ٹیم کا مذاق اُڑایا۔ پاکستان کی جانب سے 43ویں منٹ میں پنالٹی کک پر برابری کا گول کرنے کے بعد محمد عبداللہ کارنر پر گئے اور ایسا اشارہ کیا جیسے وہ چائے پی رہے ہوں۔ ان کا یہ انداز بھارت کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے اس واقعے کی یاد دہانی تھا، جب وہ 2019 میں پاکستانی حدود میں گرفتار ہوئے تھے اور دورانِ حراست پاکستانی اہلکاروں کی جانب...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کو آج ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں، سعودیہ میں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی موجودگی کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مضبوط روحانی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہ صرف ہمارے باہمی اعتماد کی آئینہ دار ہے بلکہ خطے میں امن اور استحکام کی...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ ساجد نے کہا کہ آج کا کنونشن دراصل کشمیری عوام کی طرف سے دنیا کو یہ دوٹوک پیغام ہے کہ کشمیر کی منزل پاکستان ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن اور کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منعقدہ تاریخی و شاندار پاکستان زندہ باد کنونشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری اور وابستگی پر آج بھی اسی طرح قائم ہیں جس طرح ہمارے اسلاف نے 19 جولائی 1949ء کو قراردادِ الحاق پاکستان پیش کرتے وقت اس کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ ساجد نے کہا کہ آج کا کنونشن دراصل کشمیری عوام کی طرف سے دنیا کو یہ دوٹوک پیغام ہے کہ کشمیر کی منزل پاکستان ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن اور کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منعقدہ تاریخی و شاندار پاکستان زندہ باد کنونشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری اور وابستگی پر آج بھی اسی طرح قائم ہیں جس طرح ہمارے اسلاف نے 19 جولائی 1949ء کو قراردادِ الحاق پاکستان پیش کرتے وقت اس کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو...
کراچی: آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹر میں جدت اور تکنیکی استعداد بڑھانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔ نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ایونٹ عالمی سطح...
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بولر نشرہ سندھو نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرکے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے تیسرے ایک روزہ میچ میں اسپنر نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کےعوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے کے ساتھ ساتھ نشرہ سندھو نے اس میچ میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔ وہ پاکستان کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی بولر بن گئیں۔ اُنہوں نے یہ کارنامہ 75 میچز میں انجام دیا۔ Alhamdullillah, Truly humbled to reach the milestone of 100 ODI wickets with a player of the match award???? I am grateful to...
وسیم احمد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر کے 391 اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور کے کریسنٹ ماڈل ہائیر اسکول میں اس پروگرام کا افتتاح کیا,افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور اسکول ٹیموں کو پی سی بی کٹ بیگز بھی دیے گئے,کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا،اس پروگرام میں 175 سرکاری اور 218 نجی اسکولز شامل ہیں۔ ایشیا کپ : اگر مگر کے کھیل سے بچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو آج سری لنکا سے جیتنا ہوگا محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا...
سٹی42ؒ:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق، یہ توسیع بیچز کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ قوانین کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ میں دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی ہے۔ تاہم، اگر اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی میں آج ہونے والا ایشیا کپ سپر فور کا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد گرین شرٹس پر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے، جہاں نہ صرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ رن ریٹ کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بھارت سے ہار کے بعد ٹیم مائنس کے رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کے مطابق پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں، جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل دن میں پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ پریس سیکریٹری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، مصر اور اردن کی قیادت سے بھی ملیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے...
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے زیر کیا۔ پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 کے مارجن سے جیتا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ یاد رہے کہ کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستاں نے پہلے میچ میں بھارت کو 0-2 سے شکست دی تھی۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کے لیے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی معیشت ترقی کی راہ پر دوڑنا شروع ہو گئی ہے، جس کا اظہار زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، برآمدات میں بہتری، بین الاقوامی مالیاتی انضمام اور ہمسایہ ممالک سے تجارتی تعلقات کے فروغ سے ہوتا ہے۔ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ستمبر 2025 تک بڑھ کر 19.73 ارب ڈالر کی شاندار سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ بڑھ کر 14.36 ارب ڈالر ہو گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 34 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ 5.38 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ پیش رفت مالی نظم...
اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948ء سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر گئے ہیں، دونوں ممالک جمہوری اقدار، دو ایوانی...
پشاور (بیورو رپورٹ) کوہستان میگا سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو داسو کوہستان کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے پلی بارگین کیلئے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور اربوں روپے کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دل، پھیپھڑوں اور کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس وقت ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے۔ ملزم نے شدید بیماری کے باعث پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق قیصر اقبال نے واجب الادا تمام رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اس کے 10 ارب...
لاہور (خاور عباس سندھو) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا۔پاکستان اور چین کی دوستی اسی طرح چلتی رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ ہم بھی مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں قونصل جنرل ژائو شیریں نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا۔ تقریب میں ایران ، برطانیہ ، ترکیہ سمیت متعدد سفارتکاروں، سیاسی رہنمائوں، کاروباری شخصیات ، میڈیا پرسنز ، بیورکریٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی جن میں نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ...
شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری تین روزہ قیام کے بعد واپس لوٹ گئے۔ یاتریوں نے نگر کیرتن، اکھنڈ پاٹ، نشان صاحب کی تبدیلی کی تقریبات میں شرکت کی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھوں کے روحانی پیشوابابا گورونانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے کرتار پور پہنچنے والے ہزاروں یاتری اختتامی تقریب کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ یاتریوں کو میڈیکل، رہائشں، سکیورٹی اور لنگر کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ لنگر ہال میں یاتریوں کی تواضع حلوہ پوری، پکوڑوں، سویاں، پلاؤ، چنے روٹی، چائے شربت اور دیگر لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔...
اسلام آباد+لندن (خبر نگار خصوصی +آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورزم اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جن میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے، تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے قابل عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت لندن سے زوم پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورزم اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جن میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے، سرمایہ کاری کے ساتھ تجارت کو...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کو پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں...
اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد, کہا سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کے لیے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ترقی پاکستان کے لیے فخر اور حوصلے کا باعث ہے، پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے دفاعی،...
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) اور مقامی اداروں نے پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لئے بڑ ے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا۔یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہِ راست ہدایات کے تحت شروع کی گئی، اس مہم کا مقصد بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنا اور اس ناسور کا مستقل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔اس مہم میں منظم کارروائیوں کے دوران کئی علاقوں میں پوست کی فصلوں کو تلف کیا گیا ہے، منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔منشیات کے نیٹ ورکس اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل ناکام کرنے کیلئے متبادل...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر دن رات کام کر رہی ہے، منصوبے کے ڈیپوز اور دیگر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر مرحوم کے نام سے منسوب برج اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ یہ پل ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جدید سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ اسی ہفتے خواتین کے...
ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے امن، علاقائی استحکام، خواتین کو بااختیار بنانے اور کثیرالجہتی تعاون کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے مختلف اہم فورمز سے خطاب کیا، جہاں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ میں 1995 میں کیے گئے عالمی وعدوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہمیں جرات مندانہ اور قابلِ پیمائش اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقداما ت احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ جمعہ کے روز ہونے والے مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے ۔سرکاری ریڈیو کے مطابق چین روانگی سے پہلے بیان میں وزیر منصوبہ بندی احس اقبال نے کہا کہ مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی اشتراک، تکنیکی جدت اورپائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی اورپاک ،چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کوفعال بنانے کے امورپرغورکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی اور قومی خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کرچکا ہے اورحالیہ مہینوں میں اقتصادی اعشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین نے...
اٹلی میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مزدوروں اور ٹریڈ یونینز نے بڑے پیمانے پر احتجاج اور ہڑتال کی۔ اس دوران کئی بندرگاہوں کے داخلی دروازے بند کر دیے گئے، ریلوے اسٹیشنز پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکولوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ اطالوی مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ اٹلی کو اسرائیل کے لیے اسلحہ اور سامان کی ترسیل کا مرکز بنایا جائے۔ میلان، نیپلز، جینووا اور ٹریئسٹ سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، بعض مقامات پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ یاد رہے کہ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی دائیں بازو کی حکومت یورپ میں اسرائیل کی اہم حامی سمجھی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر پاکستان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دین اسلام، اعتماد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں اور ہمیشہ قائم رہیں گے۔ وزیراعظم کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاض کے حالیہ دورے کے دوران انہیں اور پاکستانی وفد کو ملنے والا والہانہ استقبال اور محبت سے بھرپور مہمان نوازی ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران کئی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کو آج ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں، سعودیہ میں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی موجودگی کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مضبوط روحانی تعلق ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہ صرف...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار نے آج فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے نفاذ کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں نیویارک میں منعقد ہوا۔ کانفرنس اس لحاظ سے اہم تھی کہ کئی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا جس نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاستی حیثیت پر عالمی اتفاق رائے کو مزید مضبوط کیا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس: ٹرمپ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ایجنڈے پر غزہ بحران سرفہرست وزیر خارجہ نے فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، پرتگال اور دیگر ممالک کی...
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے لیے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور انڈسٹری کو سہولتیں دی جائیں گی۔ وہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ٹیک انشیٹیو فار پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی مسلسل ہدایت ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ پاکستان نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ہی ترقی کر سکتا ہے۔ شزہ فاطمہ نے بتایا کہ 25 ارب ڈالر کے مجموعی ہدف میں 15 ارب ڈالر آئی ٹی ایکسپورٹ اور 10 ارب ڈالر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے حاصل کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے...
اگر قانونی اور ریگولیٹری رکاوٹیں دور ہو گئیں تو اس سال دسمبر میں پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو جائے گا جس سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پاکستان میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی ٹائم لائن کا اعلان ہوگیا پاکستان میں آئے روز سیکیورٹی کو درپیش مسائل کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جاتی ہے جس کے باعث روزمرہ امور کی انجام دہی تعطل کا شکار ہوجاتی ہے تاہم عام حالات میں بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ متاثر کن نہیں۔ موبائل فون جو بظاہر 4 جی انٹرنیٹ شو کرتا ہے لیکن اکثر اوقات اس کی رفتار...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور اقتصادی و تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان خواتین کے شانہ بشانہ ترقی کے عزم پر قائم ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب اس سے قبل اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت منعقدہ ’عورتوں کی چوتھی عالمی کانفرنس‘ کی 30ویں سالگرہ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے تاریخی بیجنگ اعلامیے...
اگر قانونی اور ریگولیٹری رکاوٹیں دور ہو گئیں تو اس سال دسمبر میں پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو جائے گا جس سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پاکستان میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی ٹائم لائن کا اعلان ہوگیا پاکستان میں آئے روز سیکیورٹی کو درپیش مسائل کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جاتی ہے جس کے باعث روزمرہ امور کی انجام دہی تعطل کا شکار ہوجاتی ہے تاہم عام حالات میں بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ متاثر کن نہیں۔ موبائل فون جو بظاہر 4 جی انٹرنیٹ شو کرتا ہے لیکن اکثر اوقات اس کی رفتار...
رواں ماہ ستمبر 17 کو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ دفاع کا معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک میں سے ایک پر حملہ دوسرے پر بھی حملہ تصور ہوگا۔ اس حوالے سے پہلا سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ کیا مشترکہ دفاع کا خیال کوئی تازہ تصور ہے جس نے سعودی عرب یا پاکستان میں جنم لیا، اور پھر اس پر دونوں ممالک کے مابین بات چیت ہوئی جو معاہدے تک پہنچی ؟ نہیں، دونوں مملک کے مابین یہ معاہدہ سات پردوں میں مستور 70 کی دہائی کے آخری ایام سے موجود تھا۔ بنیاد اس کی یوں پڑی تھی کہ جب پاکستان اپنا ایٹمی پروگرام شروع کرنے جا رہا تھا تو اس کا خرچہ اٹھانا پاکستان...
اسلام آباد: پاکستانی حکام نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے حالیہ حملوں میں ملوث 70 فیصد عسکریت پسند افغان شہری تھے۔ یہ تعداد گزشتہ سالوں میں ریکارڈ کیے گئے 5سے 10فیصد کی شرح سے بہت زیادہ ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ چونکا دینے والا انکشاف افغانستان کے بارے میں پاکستان کے خصوصی نمائندہ سفیر محمد صادق نے دوشنبہ میں منعقدہ افغانستان کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ بند کمرے کے اجلاس میں کیا۔ اس انکشاف کے بعد ایرانی نمائندے نے بھی اپنا نقطہ نظر بتایا اور ظاہر کیا کہ ان کا ملک بھی اسی طرح کے مسئلے کا سامنا...
اسلام آباد:۔ پاکستان میں منگل23 ستمبر کوعام تعطیل کی خبروں کے حوالے سے اہم خبر آگئی، سرکاری حکام کے مطابق اس سلسلے میں گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جس کے باعث عوام، بالخصوص طلبہ اور سرکاری ملازمین میںبے چینی پائی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند روز سے متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ ( 23ستمبر2025) ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ بعض واٹس ایپ گروپس میں “حکومتی نوٹیفکیشن “کے نام سے جعلی دستاویزات بھی شیئر کی گئیں، جنہوں نے صورتحال کو مزید مشکوک بنا دیا۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ آج منگل کو تعطیل ضرور ہے لیکن صرف سعودی عرب میں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان کا افغانستان سے درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست میں افغانستان سے درآمدات ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھیں جب کہ افغانستان سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارتِ تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی گزشتہ ماہ اگست میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ جولائی2025ء میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔اگست 2024ء میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں افغانستان سے درآمدات 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔ وزارت تجارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں حالیہ بدترین سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر اور بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پر قوم کا ہر فرد دکھی ہے،جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار اور کارکن پہلے دن سے فیلڈ میں موجود ہیں اور ریلیف کے کاموں میں مکمل تعاون کررہے ہیں، ا س وقت خصوصاًپنجاب،خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جماعت اسلامی بلاکسی رنگ اور نسل بلاتفریق قوم کی خدمت کررہی ہے جبکہ حکمران محض فوٹوسیشن اور بیانات دینے میں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام نگرچوک شریف آباد بہاولپور میں ’’الخدمت خیمہ بستی‘‘ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق صدر زبیر طفیل نے وزیراعظم پاکستان کے مملکت سعودی عرب کے کامیاب دورے اور باہمی دفاعی معاہدے کا پُرجوش خیرمقدم کیا ہے۔زبیرطفیل نے کہا کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے، اس دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے اور یادداشتیں نہ صرف باہمی اعتماد کو فروغ دیں گی بلکہ دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبہ جات کو وسعت دینے کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گی جبکہ معاہدے کی روشنی میںسعودی عرب پر حملہ پاکستان خود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی(ایس ڈی پی آئی) کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد وحیدنے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹیریٹوری کو معطل کرنے سے ملک میں بجلی مہنگی ہوسکتی ہے ،پاکستان میں پن بجلی سب سے سستی ہے، مگر اس میں اب جیو پولیٹیکل عنصر بھی شامل ہوگیا ہے،بھارت نے انڈس واٹر ٹیریٹوری کو معطل کر کے پاکستان کو آنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کا اعلان کیا ہے ،پانی کی قلت سے ڈیمز کے زریعے بننے والی بجلی میں کمی ہوگی جس کو مہنگے فاسل فیول سے پورا کرنا ہوگا۔،اگر پاکستان کے دریاؤں میں پانی ایک فیصد کم ہوتا ہے تو اس سے بجلی کی پیدوار میں 5.8 ارب روپے کا اضافہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ)کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی رائس اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر رفیق سلیمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر ویراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سمیت پاکستان اور سعودیہ کی بزنس کمیونٹی اور دونوں ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور کنگ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دنیا بھرمیں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے جس میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا اہم ترینکردار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ دفاعی معاہدے سے پاکستان اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کو مسلم امہ کیلئے کامیابی کی نوید قرار دیا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ پاکستان نہ صرف جوہری صلاحیت کا حامل ملک ہے بلکہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی فوج کا مالک بھی ہے جو روایتی طور پر بھارت کے ساتھ اپنی دشمنی پر مرکوز رہی ہے، یہ معاہدہ برسوں پر محیط اسٹریٹجک مکالمے کا نتیجہ ہے۔صدر نکاٹی نے کہا کہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد مسلم دنیا کے بڑے حصے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بے شمار مسلم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(کامرس ڈیسک)معروف تاجر رہنما شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی سیاسی غیر یقینی نئے دفاعی و تجارتی اتحاد اوربھارت اور افغانستان پر بڑھتے ہوئے امریکی دباؤ سے پاکستان کی تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔ حکومت فوری طور پر تجارتی پالیسی پر نظرِثانی کرے۔ جب عالمی معیشت اور جغرافیائی سیاست تیزی سے بدل رہی ہو تو پاکستان پرانی پالیسیوں پر قائم نہیں رہ سکتا۔ پاکستان کی تجارتی مسابقت بات پر منحصر ہے کہ اس کی تجارتی حکمتِ عملی نئے حقائق سے کس حد تک ہم آہنگ ہے۔کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے شاہد رشید بٹ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش تجارتی مسائل صرف محصولات میں ردوبدل سے حل نہیں ہو سکتے بلکہ یہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اہم عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر منعقدہ کئی اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق خصوصی اعلیٰ سطحی تقریب شامل ہیں۔ وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی رہنماؤں کی...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج میں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطین کے سوال کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 1988 میں آزادی کے اعلان کے بعد فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ یہ پڑھیں: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان سول سروس اکیڈمی کو پاکستان کا ممتاز اور معیاری تربیتی ادارہ بنایا جائے گا جہاں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام علاقوں کے افسران تربیت حاصل کریں گے اور وہ دن ہمارے خواب کی عملی تعبیر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلوچستان سول سروس اکیڈمی میں زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ عبدالمجید بادینی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل آغا، بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالحفیظ جمالی سمیت مختلف...
فائل فوٹو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اپنے بیان میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کو تسلیم کریں۔ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیاجنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی محمود الرحمن سے پیر کے روز ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سوشل فریسٹری ذیشان علی بھمبھرو نے ملاقات کی، جس میں ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ون ملک محمد مزمل بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات اور وزیرِاعظم پاکستان کے آئندہ دورہ کراچی کے پیش نظر کراچی سٹی اسٹیشن سے لانڈھی تک ریلوے کوریڈور کے ساتھ لینیئر فاریسٹری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں دس ہزار پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کی جائے گی اور وزیرِاعظم کے دورے سے قبل اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ کراچی ناقابلِ حل مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔ کراچی کو بچانا ہے تو یہاں عوام کی حمایت یافتہ سیاسی جماعتوں کی قوت سے ایک بڑا سیاسی انقلاب لانا ہوگا۔ وہ گزشتہ روز یو سی 7 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے بلاک ڈی میں عوامی کنونشن سے صدارتی خطاب کر رہے تھے جس میں ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان نے براہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیے جبکہ یو سی چئیرمین عاطف بقائی نے یوسی میں اب تک کے کاموں کی تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ٹاؤن ضیا جامعی نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے ادارے براے صنعتی ترقی ( UNIDO) اور سندھ کے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور جامع ترقی (PAIDAR) کے اشتراک سے سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس (AMC)کے نویں ایڈیشن کا انعقاد 7سے 9اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔ Renaissance of Microfinance کے موضوع پر سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس میں صنعتی ماہرین، پالیسی ساز، ریگولیٹرز بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) اور ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی)، ترقیاتی شراکت دار بشمول عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک اورجدت کار شریک ہوں گے جو مائیکروفنانس کے شعبہ کی ازسر نو تشکیل اور جامع اور پائیدار ترقی میں اس شعبہ کے کردار کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایک بار پھر خلا کی دنیا میں بڑی پیش رفت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سپارکو آئندہ ماہ ایک جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا جس سے زیرِ زمین معدنی وسائل کی تلاش کے ساتھ ساتھ زراعت، جنگلات، وائلڈ لائف، سیلاب، گلیشیئر کے پگھلاؤ، فضائی آلودگی اور اسموگ سے متعلقہ تحقیق کو بھی نئی جہت ملے گی۔ چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے ازنیٹ، یعنی انٹرا اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ناصرف اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں ایک رہنما کردار ادا کر رہا ہے بلکہ خلا اور سیٹلائٹ امیجری کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-02-2 کراچی (پ ر)انڈس پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن رجسٹر ڈ کے صدر قاری محمد کریم نے کہا کہ پاک سعودی معاہدے سے پاکستان معاشی طور پرمضبوط ہوگا ۔پاکستان عالم اسلام کا ہیروبن کرابھرا ہے ۔مسلم دنیا کواب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا ۔مکہ ،مدینہ اور فلسطین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔پاکستان ایٹمی قوت ہے سعودی عرب کے ساتھ مل کر امت کی حفاظت کرینگے ۔مسلم حکمراں یہود یوں کی کاسہ لیسی چھوڑ دیں امریکہ نے ہمیشہ مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔عزت کے ساتھ جینے کا راستہ یہ ہے کہ مسلمان جہاد کاراستہ اختیار کریں ۔ خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-11-4 خیرپور (جسارت نیوز)پاکستان بیت المال کی جانب سے ضرورت مندوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں ایم این اے مہرین بھٹو نے ضرورت مندوں میں 30 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسم کئے چیک تقسیم کی تقریب میں کنگری، گمبٹ، خیرپور اور کوٹڈیجی تعلقہ کے 50 سے زائد ضرورت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر مہرین بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے۔ اس مشکل وقت میں غریب عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان کے صدر آصف زرداری کا دورہ چین پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں رولز بنانے کیلیے مشاورت ہو گی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا تھا کہ رولز بنانے کیلیے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-8 اسلام آباد(صباح نیوز)بین الاقوامی ایجنسی فچ نے پاکستان کے پائیدار فنانسنگ فریم ورک کو عمدہ قرار دے دیا۔فچ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فریم ورک بین الاقوامی گرین اور سوشل فنانسنگ اصولوں سے مکمل ہم آہنگ ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریم ورک گرین بانڈز اور سوشل بانڈز کے اجرا کے لیے استعمال ہوگا، گرین منصوبوں میں قابل تجدید توانائی، توانائی بچت اور صاف ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔فچ کا کہنا ہے کہ سوشل منصوبوں میں سستی رہائش اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی بھی شامل ہے، فریم ورک کے تحت ماحولیاتی اور سماجی دونوں فوائد کو یقینی بنایا جائے۔فچ کے اعلامیے میں ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا خطرہ قرار دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق...

برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنا خوش آئند ،تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیاد اہمیت کی حامل ہے،حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-4 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیںلاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان خوش آئندہ تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیادی اہمیت کی حامل ہے، عالمی برادری اس اہم معاملے پر فوری توجہ دے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا جہاں گزشتہ 2برس سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پشت پناہی کررہا ہے وہیں اس نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملہ اور قبل ازیں ایران پر جارحیت کو بھی مکمل حمایت فراہم کی۔مشرق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-1 غزہ /تل ابیب /واشنگٹن /نیویارک /روم /لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی /صباح نیوز /آن لائن) اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں مزید فوجی دستے داخل کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں، پناہ گزین اسکولوں اور خیموں پر حملے تیز کردیے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 3 مختلف ڈویژنز غزہ سٹی میں پیش قدمی کر چکی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں حملے آخری اطلاعات تک جاری تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے تازہ حملوں میں شاتی پناہ گزین کیمپ سمیت مختلف رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا‘ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک روز میں مزید 75فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں امداد کے منتظر 3 فلسطینی بھی اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔دوسری جانب چینی...

حیدرآباد ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور حافظ طاہر مجیدسیرت النبی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) جشن ولادت با سعادت آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺکی نسبت سے پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے مقیم فرشتوں اور پریوں کے زیر اہتمام سوئٹ ہوم میں پروقار سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سوئٹ ہوم سکھر کے فرشتوں اور پریوں کے علاوہ مہمانانِ گرامی کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی، معروف عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری، پروفیسر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی غلام حسین منگنہار، اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ اور ریسکیو 1122 کے کرنل غلام مصطفیٰ اوڈھو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے فرشتوں، پریوں اور منتظم سوئٹ ہوم و اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سکھر شبیر میمن اور اساتذہ نے مہمانوں کو اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدراباد (اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ 24 ستمبر کو بلدیاتی ضمنی انتخابات میں عوام اسلامی نظام اور ترقی کے ضمانت کرین کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ثابت کر دیں کہ وہ اب پرانے آزامائے ہوئے ناکام اور عوام دشمن عوامی نمائیدوں کو مسترد کر چکے ہیں اور اب اسلام کا نظام چاھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ہی اب عوامی امیدوں کا محور ہے ان شاء اللہ 24 ستمبر کو ٹی ایل پی کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 24 ستمبر کو یو سی 106 سے وائس چئرمین کی سیٹ پر محمد فیضان...
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سےغزہ کیلئے بھجوائی گئی امداد کی چوتھی کھیپ مصر پہنچ گئی ہے۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق این ڈی ایم اے نے فلسطینی عوام کیلئے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ کی تھی۔ پاکستان سے خصوصی طیارہ سو ٹن سامان لے کر العریش پہنچا۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے امدادی اشیا مصری ہلال احمرکے حوالے کیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مصری ہلال احمر یہ سامان غزہ کے متاثرین تک پہنچائے گی ۔ پاکستان سے بجھوائے گئے سامان میں آٹا، چاول، چنے، خوردنی تیل، ڈبہ بند پھل اور مکئی شامل ہے۔
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں سونا تاریخ کے لحاظ سے مہنگا ترین ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 719ڈالر فی اونس کی بلند سطح کو چھو گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 93ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2915روپے بڑھ کر 3لاکھ 37ہزار 534روپے کی سطح پر آگئی۔ Tagsپاکستان
فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے...
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ سیلاب متاثرین کے لئے 20 فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں، سیلاب متاثرین کے لئے ہیلتھ کاؤنٹر قائم کیا گیا، کلینک آن ویل، موبائل ہیلتھ یونٹ مصروف کار ہیں، 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ آمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی، مبارکباد اور بہت سی دعائیں دیں، فلڈریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف اور بچی کا نام مریم رکھا گیا۔ مریم نوازشریف نے فلڈریلیف کیمپ میں صنعت زار مرکزکا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ...
ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی ترجیح ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جارہی ہیں، ساہیوال کے لیے 30 الیکٹرک بسیں مختص کی ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، سپیشل افراد، خواتین، بزرگ، طلبا فری سفر کرسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا کے بعد ساہیوال میں بھی الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولنگر میں سلائی مشین پر کام کرنے والی خواتین کے کیمپ کا دورہ کیا، خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خود بھی سلائی کی، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت...
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) پی ٹی آئی کارکن کی میت ہتھکڑیاں لگا کر اہل خانہ کے حوالے کیے جانے کا انکشاف، سلمان اکرم راجہ کے مطابق گوجرانوالا میں جیل میں جو بیت رہی ہے ایک انتہائی دلخراش داستان ہے، جیل میں بہت سوں کی طبیعت خراب ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ جیل میں دوران قید انتقال کر جانے والے تحریک انصاف کے نوجوان کارکن کے حوالے سے افسوسناک انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 9 مئی واقعات کے الزام میں دوران قید جاں بحق ہو جانے والے پی ٹی آئی کارکن کی میت بھی ہتھکڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم: اٹلی میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر عام ہڑتال کی گئی جس کے باعث ٹرانسپورٹ، اسکولز اور سرکاری خدمات سمیت کئی شعبے بری طرح متاثر ہوئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہڑتال بنیادی مزدور یونینز کی اپیل پر کی گئی جس میں مختلف شہروں جن میں جینوا، لیورنو، میلان، روم اور بولونیا شامل ہیں، بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ہڑتال پورے دن جاری رہی اور اس نے عوامی نقل و حمل، ریلوے سروس، اسکولوں، سرکاری اداروں اور بندرگاہوں کی سرگرمیوں کو مفلوج کردیا۔یونین USB ( مزدور یونین کا نام ہے) نے کہا کہ سرائیل کے ساتھ فوری طور پر تعلقات منقطع کیے جائیں، یہی وہ عملی اقدام ہے جس کے ذریعے اٹلی اس...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین کو 76ویں یومِ قومی پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ گورنرسندھ نے چین کے قومی دن پرخیرسگالی، یکجہتی اور دوستی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ چین کی ترقی، امن اور عالمی کردار قابلِ تحسین ہے۔ پاک-چین تعلقات خطے میں استحکام کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کا مظہر ہے۔ چین نے عالمی سطح پر امن، ترقی اور تعاون کی مثال قائم کی۔ چین کے ساتھ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب چورنگی پر سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا۔ نائب قونصل جنرل سعودی عرب کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کا قومی دن بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا۔ اسلام آباد کی اہم عمارتیں اور شاہرائیں سبز رنگ کی روشنیوں سے مزین، چاروں طرف سبز رنگ کی روشنیوں میں نہائی عمارتیں نہایت خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں۔ شاہراہ دستور، سری نگر ہائی وے، قائد اعظم ایونیو اور فیصل ایونیو پر لگی سبز لائٹوں نے بھی شہر میں سما باندھ دیا۔ شاہراہ دستور اور...