data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں چوہوں، بلیوں اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، 750 سے زائد افراد متاثر۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں چوہوں، بلیوں اور کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، پی پی ایچ آئی جیکب آباد کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 750 سے زائد افراد کو چوہوں، بلیوں اور کتوں نے کاٹا جنہیں اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی گئی ہے، شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہوں اور بلیوں نے گھروں میں جبکہ آوارہ کتوں نے گلیوں اور سڑکوں پر عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ شہر میں پھیلتی ہوئی اس صورتحال پر قابو پایا جا سکے، ماہرین صحت کے مطابق ریبیز وائرس جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اس لیے متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد اور حفاظتی ویکسین ضرور لگوانی چاہیے۔

نامہ نگار گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جیکب ا باد

پڑھیں:

ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی واپڈا کی مبینہ نجکاری کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں 16 ہزار سے زائد افراد فوری طبی امداد کے منتظر ہیں: عالمی ادارہ صحت
  • پنجاب میں آگ سے جنگلات راکھ، تین سال میں 6 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر
  • ہفتے میں صرف چند اخروٹ کھانے سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم
  • برطانیہ‘ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز
  • ویتنام‘ طوفانی بارشوں‘ سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ
  • سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں 3500 روپے سے زائد کا اضافہ
  • جاپان: جنگلی ریچھوں کے حملے کے بڑھتے واقعات، درجنوں افراد کی موت کے بعد فوج طلب
  • لندن جیل کی بڑی غفلت، دو خطرناک قیدی غلطی سے رہا کردیئے گئے
  • ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی واپڈا کی مبینہ نجکاری کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے