صوبے کے قدرتی وسائل پر پہلا حق سندھ کی عوام کا ہے، کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ سے نکلنے والا گیس، کوئلہ اور بجلی کا سندھ کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے یہاں تک کہ سندھ میں کام کرنے والی آئل کمپنیوں میں بھی مقامی نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا جارہا جو سراسر ظلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سندھ کے کوئلے، گیس اور پیٹرول پر پہلا حق سندھ کے عوام کا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو اپنا مکمل حصہ دیا جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ سندھ سے نکلنے والا گیس پنڈی پہنچ رہا ہے، تھر سے نکلنے والے کوئلے پر بننے والی بجلی سے دوسرے صوبوں کے کارخانے چل رہے ہیں، مگر سندھ کے باسی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں، آخر یہ اندھیرنگری چوپٹ راج کا نظام کب تک چلے گا، سندھ کے وسائل کی لوٹ مار پر مراد علی شاہ کی خاموشی قابل مذمت عمل ہے۔
صوبائی امیر نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ سندھ کی قیمتی زرعی زمینوں پر قبضے سے لیکر کارونجھر پہاڑ کی کٹائی تک پ پ حکومت سندھ کے وسائل کی سودے بازی میں برابر کی ملوث ہے جس کو سندھ کے عوام اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، سندھ سے نکلنے والا گیس، کوئلہ اور بجلی کا سندھ کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے یہاں تک کہ سندھ میں کام کرنے والی آئل کمپنیوں میں بھی مقامی نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا جارہا جو سراسر ظلم ہے، قدرتی وسائل سے مالا مال سندھ کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم اور شہر تباہی کا شکار ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ کے عوام سے نکلنے کہ سندھ
پڑھیں:
ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج
ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیاکہ اگر ہمت ہےتو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔
امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبرپختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا بھی کہنا تھا کہ انہيں خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگتا دکھائی نہیں دے رہا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کےدوران کہا کہ گورنر راج کی آئین میں اجازت صرف اس صورت میں ہے جب صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ آئین یہ کہتا ہے کہ صوبے میں حکومت عوام کے نمائندوں کی ہوگی، اور اس وقت عوام کے نمائندے موجود ہیں، کابینہ بھی موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی بڑی اکثریت سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، وفاق حکومت کو خیبرپختونخوا میں اپنا نمائندہ مسلط کرنے کی ضرورت نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں، عطا تارڑ یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30لاکھ یورو کی امداد جاری کردی تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش کردیں،چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم