قابض میئر اپنی نااہلی کا الزام جماعت اسلامی پر لگا رہے ہیں‘ کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-01-13
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا گٹروں میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شہری شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہیں مگر قابض جعلی میئر اس کا الزام بھی جماعت اسلامی پر تھوپ رہے ہیں ۔عوام کے جان ومال کا تحفظ سندھ حکومت کا اولین فرض ہے اور امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لیے قیام امن کے لیے خصوصی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راشد نسیم کا ذکی بھائی کے انتقال پرافسوس اور تعزیت کا اظہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-11
لاہور(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کراچی میں اطہر ذکی کے گھر جاکر ان کے والد ذکی الدین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ ٹائون ناظم ڈاکٹر فوا د رحمت اور فیضان اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مرحوم کی دینی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہا کہ ذکی بھائی نے اپنی زندگی غلبہ اسلام کے لئے وقف کررکھی تھی۔مرحوم نے سینکڑوں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی،ذکی بھائی ’’اچھے ساتھی‘‘ والے کے نام سے معروف تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ ذکی بھائی کے زیر تربیت رہنے والے درجنوں افراد اب جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان کی صورت میں ملک میں نفاذ اسلام کی تحریک کے ساتھ وابستہ ہیں۔