وفاق خیبرپختونخوا کو رائیلٹیز اور این ایف سی میں اسکا حصہ نہیں دے رہا، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کے این ایف سی میں شیئرز اسے نہیں مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی کمیٹی نے صوبے کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ضم ہونے کے بعد 10 سال میں ایک ہزار ارب روپے ہم فاٹا کی ترقی کے لیے دیں گے اور ہر صوبہ این ایف سی میں سے اپنا 3 فیصد حسہ فاٹا کو دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: این ایف سی کا ابتدائی اجلاس پھر مؤخر، سیاسی مشاورت کی جائے گی
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت صوبے کی رائیلٹیز نہیں دے رہی، ہمارے صوبے کو عالمی سیاست میں استعمال کیا گیا جس سے صوبہ متاثر ہوا، افغان جنگ کی وجہ سے کوئی کسر باقی نہیں رہی، جنگ کے دوران ہر قسم کے لوگ آئے اور سماج اور ثقافت کو بری طرح متاثر کیا، صنعتیں صوبہ چھوڑ کر چلی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خودکش اور ڈرون حملے شروع ہوئے، ہمارا صوبہ خصوصاًمعیشت کے حوالے سے بہت متاثر ہوا، عالمی جنگیں ہمارے صوبے میں لے آئے اور ترقی پر توجہ نہیں دی، اب پاک افغان ٹرانزٹ تجارت بھی بند کردی لیکن اس کے باوجود اسمگلنگ کا الزام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے
اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا میں بےروزگاری بڑھ گئی ہے اور ایسا ماحول بنایا جارہا ہے جس سے دہشتگردی کو فروغ ملے گا۔ کل عمران خان نے بھی افغانستان کے ساتھ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ایف سی خیبرپختونخوا وسائل کی تقسیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ایف سی خیبرپختونخوا وسائل کی تقسیم ایف سی
پڑھیں:
ہمت ہےتو گورنرراج لگا کر دکھائیں،وزیراعلیٰ پختونخوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں ،ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہےں۔
ان کے بقول صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہٰذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیلیور کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، پھر بھی ہم پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبہ بھر سے شدید معذوری کے شکار افراد کے لیے “احساس امید پروگرام” کا اجرا کیا، جس کے تحت 10ہزار خصوصی افراد کو فی کس 5ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے۔
پروگرام پر رواں مالی سال جنوری تاجون 2026 ءتک 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ علاوہ ازیں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت خیبرپختونخوا کا حصہ بڑھانے اور بقایاجات کے حصول کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں۔
4 دسمبر کو ہونے والے این ایف سی کے اجلاس میں صوبہ کا موقف پیش کرنے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا۔
صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar