، اقبال حسین ---فائل فوٹو 

پاکستان میں تعینات بنگلادیشی ہائی کمشنر اقبال حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کی تجارت میں مواقع موجود ہیں، ماضی میں ریل سے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت عام تھی مگر رسائی کے مسائل ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، جنوبی ایشیا میں کمزور کنیکٹیویٹی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

فارن سروس اکیڈمی میں خطاب کے دوران بنگلادیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلادیش سے کم لوگ پاکستان آ رہے ہیں کیونکہ اکثر اسے بھارت کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے، خطے کی جغرافیائی کنیکٹیویٹی ہماری مشترکہ ترقی کی بنیاد بن سکتی ہے۔ کابل، پشاور، ڈھاکا اور میانمار کو ملانے والا قدیم تجارتی راستہ ہماری تاریخ کاحصہ ہے، نئی نسل زیادہ باشعور ہے اور بہتر زندگی کی خواہش رکھتی ہے۔

 اقبال حسین خان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں 2024ء کی سیاسی تبدیلیوں نے نوجوانوں میں نئی امید پیدا کی ہے، نوجوان قیادت آگے آئے گی تو معاشی خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی، سری لنکا اور نیپال کی طرح خطے کے دیگر ممالک بھی تیزی سے بدل رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں مشترکہ ترقی کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنہائی یا علیحدگی کسی ملک کے لیے حل نہیں، تعاون ہی راستہ ہے، بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تجارت بڑھ سکتی ہے مگر سرحدی رکاوٹیں ترقی میں حائل ہیں، بڑے ملک کا رویہ جب چھوٹے پڑوسیوں پر دباؤ ڈالے تو علاقائی اعتماد کمزور ہوتا ہے، نظریاتی یا مذہبی اجارہ داری کا خیال علاقائی تعاون کو متاثر کرتا ہے۔

پاک بنگلہ دیش بین المذاہب ہم آہنگی فروغ کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل کا فیصلہ

اسلام آباد وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف.

..

اقبال حسین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوہاروں کی پیداوار بہت بڑی صنعت ہے جو کئی گنا فائدہ دے سکتی ہے، پاکستان کا چھوہارا دبئی کے راستے خطے میں جاتا ہے، براہِ راست رسائی ملے تو منافع اور کسانوں کی آمدن بڑھ سکتی ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پشمینہ کی روایتی پیداوار صدیوں پرانی ہے اور عالمی مارکیٹ میں مقبول ہے، پشمینہ کی تیاری سے جڑی دستکاری اب بھی خطے کی بڑی ثقافتی اور معاشی طاقت ہے۔

اقبال حسین خان نے یہ بھی کہا کہ نوآبادیاتی ذہنیت اور بالادستی کے رجحانات علاقائی تنظیموں کی رفتار سست کرتے ہیں، نئی نسل پرانی رکاوٹوں کو توڑ کر بہتر علاقائی تعاون کی بنیاد رکھ سکتی ہے، مغربی خطے میں تعاون کے ایسے ماڈل ہیں جن میں مذہبی و ثقافتی قربت اہم کردار اداکرتی ہے، جنوبی ایشیا کے ممالک تاریخی اور تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنوبی ایشیا اقبال حسین ترقی کی سکتی ہے

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی