2025: بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، 2025 میں بھارتی روپیہ مسلسل زوال کا شکار ہو کر ایشیا کی سب سے کمزور کرنسیوں میں شامل ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیاں مضبوط ہوئیں، جبکہ بھارتی روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔ امریکی ٹیرف میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے انخلا نے بھارتی روپیہ پر دباؤ بڑھایا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ
بلومبرگ کے مطابق اس سال غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر سے زائد نکال چکے ہیں، جبکہ بھارتی ریزرو بینک جولائی سے اب تک 30 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ خرچ کرنے کے باوجود روپیہ مستحکم کرنے میں ناکام رہا۔
MUMBAI (Reuters)- The Indian rupee fell past the key psychological level of 90 to the dollar on Wednesday, extending an eight-month decline as dollar outflows for trade and investment and a rush by companies to hedge against further weakness pummeled the currency.
— Media Talk (@mediatalk922) December 3, 2025
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ درآمدات کی قیمتیں بڑھا کر کرنسی پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔
مزید پڑھیں: مودی نے پاکستان پر بات سے بچنے کے لیے آسیان سمٹ میں شرکت منسوخ کی: بلومبرگ
ماہرین نے بھارتی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور عوامی فیصلوں کو اس زوال کی بڑی وجہ قرار دیا ہے، جس سے ملک کو خطے کی کمزور ترین معاشی صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا بلومبرگ بھارتی روپیہ کمزور کرنسیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا بلومبرگ بھارتی روپیہ
پڑھیں:
نورین نیازی اور میری ویڈیو حکومت نے اے آئی سے بنا کر خود سوشل میڈیا پر ڈالی، علیمہ خان
نورین نیازی اور میری ویڈیو حکومت نے اے آئی سے بنا کر خود سوشل میڈیا پر ڈالی، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں نے کسی بھارتی چینل پر آپریشن سندور 2کرنے کی بات نہیں کی، میرا کلپ اے آئی کے ذریعے حکومت نے بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ سب سے زیادہ دوستی مودی سے کس کی تھی؟ بغیر ویزا کے مودی پاکستان کس کے پاس آیا تھا؟،انہوں نے کہا کہ انڈیا میں کیا میری مل لگی ہے؟ مودی سے کیا ہماری دوستی ہے۔ مودی بغیر ویزا کے پاکستان آسکتا ہے لیکن ہم اپنے بھائی کی بات نہیں کر سکتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ انڈین میڈیا کے ذریعے ہمارے میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کی خبر چلائی، ہمارا میڈیا بتائے وہ خود کیوں نہیں بانی پی ٹی آئی کی خبر چلاتے، نورین نیازی کا جو کلپ وائرل کیا گیا وہ اے آئی سے بنایا گیا ہے کیونکہ میری بہن ایسی باتیں نہیں کر سکتی، اے آئی سے ویڈیوز حکومت نے بنائی ہیں۔عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس نواز شریف کی منی لانڈرنگ کی پوری فائل ہے، نواز شریف نے نیویارک بینک کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس پوری فائل ہے جس میں ان کے انڈیا پیسے بھیجنے کے ثبوت موجود ہیں، ہم نے خود وہ فائل دیکھی ہے جو 10 سال پہلے بانی کو دی گئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف عوامی نمائندگان اور متاثرین کی بڑی چارج شیٹ ،وزیراعظم کو غلط بریف کرنے کا الزام، عوامی نمائندگان و متاثرین...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم