مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہو سکتی تھی: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ماسکو میں ایس سی او سمٹ میں وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان کی نمایندگی کی، افغانستان میں امن، استحکام اور معاشی بحالی پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے، جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، مشترکہ خوشحالی کے لیے علاقائی روابط اہم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنوبی ایشیا نے کہا کہ
پڑھیں:
توانائی بخش مشروبات نے صحت چھین لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس میں ایک 22 سالہ نوجوان سے انرجی ڈرنک کے بے تحاشا استعمال نے زندگی کو ناقابل یقین نقصان پہچا دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ کا رہائشی آرٹیم کمپیوٹر گیمز کا شوقین تھا اور جاگتے رہنے کے لیے توانائی بخش مشروبات پیتا تھا۔ابتداء میں وہ روزانہ ایک بوتل پیتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ اس کی عادت بڑھ گئی اور وہ خالی پیٹ تین سے پانچ بوتلیں پینے لگا۔ ایک دن شدید پیٹ درد، الٹی اور متلی کی تکالیف کے سبب اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے پینکریاٹائٹس (لبلبے کی سوزش) کی تشخیص ہوئی۔ علاج کے بعد بھی بیماری دوبارہ لوٹ آئی اور لبلبے میں ایک سسٹ (تھیلی) بن گئی۔تیسری بار اسپتال جانے پر صورتحال خطرناک حد تک خراب ہو گئی۔ لبلبے میں پیورلینٹ نیکروسس (گندے سوجن والے ٹشوز) پیدا ہو گئے، جسم میں زہر پھیلا اور آرٹیم کی ٹانگیں مفلوج ہوگئیں۔ اب وہ بحالی کے عمل سے گزر رہا ہے اور دوبارہ چلنے کی تربیت لے رہا ہے۔ماہرین، انرجی ڈرنکس سے متعلق خبردار کرتے ہیں کہ ان مشروبات کا زیادہ استعمال (خاص طور پر خالی پیٹ) لبلبے، دل اور خون کی شریانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔