ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
الرٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 4 سے 5 دسمبر: مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں بارش و برفباری متوقع ہے۔
پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔بارش سے کمزور گھروں، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خطرہ ہوسکتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور عوام و سیاحوں کو بروقت آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کی ترک کمپنیوں کو ملک کے تین بجلی گھر خریدنے کی پیشکش حکومت کی ترک کمپنیوں کو ملک کے تین بجلی گھر خریدنے کی پیشکش وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد... عمران خان سے ملاقات کرنے والے جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سی ڈی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈکے مابین اسلام آباد میں کرکٹ گراونڈز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط امریکا میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شخص پاکستانی نہیں، افغان شہری نکلا جو جج انصاف فراہم نہیں کر سکتے انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، علیمہ خان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بارش کی پیشگوئی پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع پر ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-11
ممبئی (مانیٹر نگ ڈ یسک ) کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی اور طیارے کو ممبئی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز میں بم کی اطلاع ایک ای میل کے ذریعے ملی تھی اور طیارے کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ بم کی دھمکی پر افراتفری مچ گئی اور طیارے کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے رن وے کو خالی کرالیا گیا تھا اور طیارے کو ایک ویران جگہ لے جایا گیاجہاں طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی لیکن کوئی ممنوع چیز برآمد نہیں ہوئی۔ طیارے کو 3 گھنٹے بعد دوبارہ پرواز کی اجازت ملی گئی۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 11 مہینوں میں مختلف ائرلائنز اور ائرپورٹس کو 999 بم دھماکے کی جعلی کالز موصول ہو چکی ہیں۔