محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک ایک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

اس سسٹم کے تحت گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بھی انہی تاریخوں کے دوران بارش یا برفباری کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ادھر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال اور گجرانوالہ میں صبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ پشاور، مردان، صوابی اور ڈی آئی خان میں بھی حدِ نگاہ کم ہونے کا خدشہ ہے۔

بابوسر اور قریبی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ممکنہ بندش کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجۂ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری کمی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش برف باری پیش گوئی محکمہ موسمیات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیش گوئی محکمہ موسمیات وی نیوز محکمہ موسمیات علاقوں میں

پڑھیں:

خوشخبری! دسمبر میں ایک ساتھ 2 سرکاری تعطیلات ہوں گی

پاکستان میں اس ماہ 2 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جو دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں مسلسل 2 دن منائی جائیں گی۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دونوں تعطیلات ایک قومی موقع اور ایک مذہبی تہوار کے سلسلے میں دی جا رہی ہیں۔

وفاقی حکومت کے سالانہ تعطیلاتی شیڈول میں یہ تاریخیں پہلے سے مقرر تھیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو ملک بھر میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ 26 دسمبر کو ملک بھر کے مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل دی جائے گی، جو خصوصی طور پر اسی کمیونٹی کے لیے مختص ہے۔

یہ دونوں تعطیلات کابینہ ڈویژن کے سال 2025 کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہیں، جس میں عوامی اور کمیونٹی کی سطح پر منائی جانے والی تعطیلات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعلان دسمبر سرکاری تعطیلات وفاقی حکومت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، شدید دھند کی توقع
  • سردی مزید بڑھے گی، ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی
  • سینیٹر فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی
  • بارشوں کا نیا سلسلہ جلد شروع ہوگا؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہونے کا امکان:محکمۂ موسمیات
  • خوشخبری! دسمبر میں ایک ساتھ 2 سرکاری تعطیلات ہوں گی
  • محکمہ موسمیات نے اگلے 3 ماہ کا موسمیاتی آؤٹ لک جاری کردیا
  • برطانیہ میں شدید برف باری کا انتباہ جاری
  • کراچی میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ