سینیٹر فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نااہلی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی جلد نااہل ہوجائیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں مزید گند کرنا ہے تو پھر گورنر راج کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ فہرستیں تیار ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا 54 واں عید الا تحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس ایک ساتھ منایا گیا
فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہی عمران خان کے آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں، عمران خان کو یہاں تک پہنچانے والے پی ٹی آئی کے سیاستدان ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج اگر بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا ، اس پر تعجب نہیں ہوگا مگر افسوس ضرور ہوگا ۔
محبت اور احترام کے ساتھ عالمی روابط، عالمی بزنس، ثقافتی اور ہارس ہیلنگ سمرٹ دسمبر 2025 میں دمام میں منعقد ہوگا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی
پڑھیں:
9 مئی کے دہشتگرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں: فیصل واوڈا
، سینیٹر فیصل واوڈا—فائل فوٹوسینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کردی جائے گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کے لیے ہے، آئین اور قانون کے مطابق وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ اُن کا حق تھا جو انہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ فیملی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہو رہی ہیں، اب سے وہ بھی بند کر دی جائیں گی، وکلاء نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اشتعال پھیلانے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ذہن کی گندگی ہے کہ بلا جواز اپنے ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں، ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرنے کی سازش کو سختی سے روکا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصولاً پیار کے بدلے ڈبل پیار، عزت کے مطابق ڈبل عزت اور بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے۔