2025-12-04@04:49:32 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«پاکستانی نژاد امریکی»:
امریکا میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کو 24 نومبر کی شب اس وقت حراست میں لیا گیا جب پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لقمان نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات نہیں مانے اور مزاحمت کی، جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق تفتیش کے دوران ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق دستاویزات ملی ہیں۔ ان دستاویزات میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا خاکہ، داخلی و خارجی راستوں کے نشانات اور ایک پولیس...
امریکی شہر ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کی گرفتاری 24 نومبر کی رات عمل میں آئی جب پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا جس میں لقمان موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات پر عمل نہ کیا اور مزاحمت کی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ برآمد ہونے والی دستاویز میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس...
لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو مبینہ طور پر سابق شوہر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی مدعیت میں ان کے سابق شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے خاتون سے کچھ عرصہ قبل شادی کی تاہم گھریلو لڑائی جھگڑوں پر وٹس ایپ پر طلاق بھجوائی لیکن طلاق نامے پر طلاق کا سال 2024 درج ہے اور ملزم نے یونین کونسل کو غلط اطلاعات فراہم کیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے ایک ماہ سے زائد عرصہ غیر قانونی طور ازدواجی...
لاہور(نیوزڈیسک) ڈیفنس بی میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کو سابق شوہر کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے جانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ملزم جہانزیب نے امریکی نژاد پاکستانی خاتون سے شادی کی، ملزم کو کریمینل کیس میں ملوث ہونے پر امریکی شہریت واپس کرنا پڑی، ملزم نے طیش میں آکر یونین کونسل میں طلاق نامہ جمع کروادیا، جب میں امریکہ میں تھی تو ملزم نے مجھے طلاق نامہ بھجوادیا۔
ٹیکساس کے شہر فرسکو کی ایک خاتون کو کراچی میں مبینہ دہشتگردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی شہری حميدان التركی وطن واپس، 19 برس بعد امریکی جیل سے رہائی امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 34 سالہ کہکشاں حیدر خان نے بین الاقوامی دہشتگردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے کا اعتراف کیا جس پر 7 اکتوبر 2025 کو امریکی ڈسٹرکٹ جج ایموس ایل۔ مزانٹ سوم نے انہیں 96 ماہ (8 سال) کی وفاقی قید کی سزا سنائی۔ قائم مقام امریکی اٹارنی جے آر کومبز نے کہا کہ ہم امریکا کو بیرون ملک دہشتگرد حملوں کا مرکز بننے نہیں دیں گے۔ انہوں نے...
نیویارک: پاکستانی امریکن باکسر جہانزیب رضوان نے نیویارک کے بارکلے سینٹر میں منعقدہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی باکسر ٹریون کو دوسرے راؤنڈ کے دوسرے منٹ میں ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار فتح اپنے نام کر لی۔ تاریخی فائٹ میں جہانزیب رضوان نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں پر مشتمل لباس پہن کر رنگ میں انٹری دی تو بارکلے سنٹر پاکستانی کمیونٹی کے جوش و خروش سے گونج اٹھا۔ پاکستانی امریکن شائقین نے اپنے قومی ہیرو کا پرجوش استقبال کیا۔ فائٹ کے آغاز سے ہی جہانزیب رضوان اپنے حریف پر حاوی رہے اور تابڑ توڑ حملوں سے امریکی باکسر کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔ دوسرے راؤنڈ کے...
یہ امریکی ریاست، کیلی فورنیا کا شہر واکاویل (Vacaville)ہے۔ شام کا وقت اور خاصی تیز ہوا چل رہی ہے۔ وہ دیکھیے، سجاد شکور کھانوں سے بھرے گتے کے ڈبوں کو سولانو اسٹیٹ جیل کے باہر ایک مقررہ مقام پر اتارنے میں مصروف ہیں۔ یہ قید خانہ کیلیفورنیا کے ریاستی جیل نظام کو تشکیل دینے والی چونتیس جیلوںمیں سے ایک ہے۔ شکور کی ہلکی سرخ ڈاڑھی ہے۔ انھوں نے سر پر سفید کوفی ٹوپی پہن رکھی ہے۔ لباس بھی مسلمانوں جیسا ہے۔وہ اپنے ٹرک کے پچھلے حصے سے ایک کے بعد ایک ڈبہ اٹھاتے ہیں۔ ہر ایک ڈبے میں چھوٹے گوشت سے بنا شوارما، چاولوں کے رسیلے پیالے، چکن بریٹوز اور میٹھے بکلاوا کی پلیٹیں موجود ہیں۔ جب شکور اس قید...
امریکا نے ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم پاکستانی نژاد تہور رانا کو بھارت کے حوالے کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ 2008 کے ممبئی محاصرے میں ملوث پاکستانی نژاد کینیڈین شہری امریکا سے حوالگی کے بعد جمعرات کو نئی دہلی پہنچ گیا۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 64 سالہ تہور حسین رانا بھاری ہتھیاروں سے لیس نگرانی میں بھارتی دارالحکومت سے باہر ایک فوجی ہوائی اڈے پر پہنچے تھے اور انہیں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے حراست میں رکھا جائے گا۔بھارت نے تہور حسین رانا پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 2008 کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں مدد...
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں جوئے اور منی لانڈرنگ کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن میں 30 سے زائد جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے جو منی لانڈرنگ میں بھی ملوث تھے۔ ان چھاپوں کے دوران 16 افراد کو حراست میں لی گیا تھا جن پر جوئے اور منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی۔ اس کارروائی کے دوران کروڑوں ڈالر نقدی، بینک اکاؤنٹس، قیمتی گاڑیاں، گھڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی غیر قانونی دولت، پراپرٹیز اور لگژری آئٹمز برآمد ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کا مرکزی کردار، پاکستانی...
نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی ان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 16 سالہ کارکردگی کا اعتراف ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر ون پولیس پلازہ میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ پولیس افسران، ان کی فیمیلیز اور دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب میں موجود نیویارک کی سیاسی و سماجی شخصیت اسلم ڈھلوں نے کیپٹن ضیغم عباس کی ترقی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ضیغم عباس ماضی کی طرح مستقبل میں نیویارک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خدمت...
پاکستانی نژاد کینیڈین شہری عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو حراست میں لیا گیا ہے پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پر الزام ہے کہ اس نے امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر مالیت کی امریکی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مصنوعات مبینہ طور پر پاکستان کی فوج کے عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو سمگل کی ہیں.(جاری ہے) امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 67 سالہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو 21 مارچ کوریاست واشنگٹن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کینیڈا سے امریکہ داخل ہونے کی کوشش کر ر ہا تھاملزم کو امریکی...
کوئٹہ میں 13 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے قتل کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے سی پی او سے رابطہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں والد اور ماموں گرفتار ہیں، تحقیقات کیلئے مقتولہ کی والدہ اور بہن سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ ذوہیب محسن نے کہا ہے کہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حرا کے کیس میں مقتولہ کی والدہ اور بہن سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ ان کا بیان بھی لے سکیں اور صورتحال مزید واضح ہوجائے۔
سعودی سفیر برائے فرانس فہدالروالی نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر حمزہ تاج کو مریم میکیبا ایوارڈ شیلڈ پیش کی
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2025ء)فرانس میں پہلے فرانسیسی ارود ڈیجیٹل پلیٹ فارم FP92TV اور براعظم افریقہ کیلئے Afrik1 ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹرحمزہ تاج کو پیرس میں ایک پروقار تقریب میں فرانس میں تعینات سعودی سفیر فہد الروالی نے انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے "مریم میکیبا ایوارڈ" کی شیلڈ سے نوازا جبکہ سنٹرل افریقی وزیربرائےکلچر ماری پوتو رمضان نے انہیں میکیبامیڈل پہنایا۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کیلئے" مریم میکیبا ایوارڈ" کا اعلان کرتی ہے۔اس سال فرانسیسی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کو اس...
پال کپور بھارت، پاکستان سلامتی اور جوہری امور کے ماہر اور پاکستان کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں، وہ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی ایشیا پالیسی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیاء کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نامزد کر دیا ہے۔ اگر ان کی تقرری کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے دوسرے بھارتی نژاد امریکی سفارت کار ہوں گے۔ پال کپور بھارت، پاکستان سلامتی اور جوہری امور کے ماہر اور پاکستان کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں، وہ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی...
واشنگٹن(ممتازرپورٹ)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارتی نژادپال کپورکو ڈونلڈ لوکی جگہ امریکہ کا نیاسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ءنامزدکردیا۔یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘کرسٹوفرکلیری نامی امریکی کی پوسٹ میں کیاگیا، پال کپورکاشمار امریکہ میں پاکستان مخالف لابی میں ہوتاہے،وہ پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں پاکستان سے متعلق تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کو خطرناک ریاست قراردیا۔واضح رہے کہ پال کپورکے پیشروڈونلڈلوسائفرسکینڈل کے حوالے سے پاکستان میں خاصے مقبول ہوئے بانی پی ٹی آئی نے لو پرالزام عائدکیاتھاکہ انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکو بلاکردھمکی دی تھی اور اس بنیادپرپی ٹی آئی کی طرف سے سیاسی بیانیہ بھی بنایاگیاتھا تاہم بانی پی ٹی آئی اپنے اس الزام کوثابت نہیں...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نڑاد امریکی جج کے فیصلے کے باعث ٹرمپ کو اپنا ایک صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا تھا۔جسے پاکستانی نڑاد وفاقی خاتون جج نے قبول کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑا۔اس عدالتی شکست پر ترجمان وائٹ ہاوس نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ نے تمام اقدامات قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اْٹھائے ہیں۔ترجمان وائٹ ہاو?س نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر مزید عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی امریکی خاتون لورین علی خان کے والد ڈاکٹر ہیں...
واشنگٹن: پاکستانی نژاد امریکی جج کے تاریخی فیصلے کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا حکم نامہ منسوخ کرنا پڑ گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور عدالتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں پاکستانی نژاد امریکی جج لورین علی خان نے ان کے ایک صدارتی حکم نامے کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم دیا تھا، جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا۔ بعد ازاں اس کیس کی سماعت پاکستانی نژاد امریکی جج لورین علی خان نے کی اور انہوں نے ٹرمپ کے حکم نامے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا۔ اس...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )ٹرمپ انتظامیہ کی اہم عہدوں پر تین بھارتی نژاد امریکیوں کی نامزدگی کی تصدیق کے بعد’ ’سموسا کاکس“ امریکی کانگریس میں اپنی بڑھتی نمائندگی کا جشن منا رہا ہے جبکہ امریکی انتظامیہ میں مزید بھارتیوں کی شمولیت سے پاکستان پر سفارتی دباﺅبڑھنے کا خدشہ ہے.(جاری ہے) واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں بھارتی نژاد امریکی قانون سازوں کے گروپ کو عرف عام میں ”سموسا کاکس“ کہا جاتا ہے رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ایوان نمائندگان میں ریکارڈ 6 بھارتی نژاد امریکیوں کی حلف برداری اور حالیہ نامزدگیوں سے امریکی سیاست میں بھارتی کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی نشاندہی ہوتی ہے 45 لاکھ ارکان کے ساتھ...
ٹرمپ انتظامیہ کی اہم عہدوں پر تین بھارتی نژاد امریکیوں کی نامزدگی کی تصدیق کے بعد ’سموسا کاکس‘ امریکی کانگریس میں اپنی بڑھتی نمائندگی کا جشن منا رہا ہے جبکہ امریکی انتظامیہ میں مزید بھارتیوں کی شمولیت سے پاکستان پر سفارتی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں بھارتی نژاد امریکی قانون سازوں کے گروپ کو عرف عام میں ’سموسا کاکس‘ کہا جاتا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ایوان نمائندگان میں ریکارڈ 6 بھارتی نژاد امریکیوں کی حلف برداری اور حالیہ نامزدگیوں سے امریکی سیاست میں بھارتی کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی نشاندہی ہوتی ہے۔ 45 لاکھ ارکان کے ساتھ تارکین وطن نے...
سید جاوید انور - فوٹو: جنگ پاکستانی نژاد امریکی سید جاوید انور کو ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مدعو کرلیا گیا، گورنر ٹیکساس بھی ان کے ہمراہ انکے نجی طیارے میں واشنگٹن جائیں گے۔دنیا بھر، خصوصاً تیسری دنیا کے رہنما امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے انتہائی متمنی ہیں۔ تاہم امریکا میں کچھ ایسی پاکستانی نژاد شخصیات بھی موجود ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ان میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور معروف آئل بزنس ٹائیکون سید جاوید انور بھی شامل ہیں جن کو نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔اس ضمن...