پاکستان مخالفت بھارتی نژادپال کپور،ڈونلڈلوکی جگہ ٹرمپ کے نئے معاون وزیرخارجہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
واشنگٹن(ممتازرپورٹ)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارتی نژادپال کپورکو ڈونلڈ لوکی جگہ امریکہ کا نیاسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ءنامزدکردیا۔یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘کرسٹوفرکلیری نامی امریکی کی پوسٹ میں کیاگیا، پال کپورکاشمار امریکہ میں پاکستان مخالف لابی میں ہوتاہے،وہ پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں پاکستان سے متعلق تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کو خطرناک ریاست قراردیا۔واضح رہے کہ پال کپورکے پیشروڈونلڈلوسائفرسکینڈل کے حوالے سے پاکستان میں خاصے مقبول ہوئے بانی پی ٹی آئی نے لو پرالزام عائدکیاتھاکہ انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکو بلاکردھمکی دی تھی اور اس بنیادپرپی ٹی آئی کی طرف سے سیاسی بیانیہ بھی بنایاگیاتھا تاہم بانی پی ٹی آئی اپنے اس الزام کوثابت نہیں کرسکے تھے
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب
بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا۔ عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں، پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے، پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔