(ویب ڈیسک)بینکوں اور ماہرین نے "اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ" فراڈ سے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔

 اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ کے ذریعے اسکیمرز کیش سلاٹ کو روکتے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ مشین نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، جعلساز گروہ رقم نکلنے والے حصے کو بلاک کر دیتے ہیں تاکہ شہریوں کی رقم باہر نہ نکل سکے۔

 اے ٹی ایم استعمال کرنے والے کے پیسے ان کے اندر پھنس کر رہ جاتے ہیں اور اے ٹی ایم استعمال کرنے والے شخص کے چلے جانے کے بعد اسکیمرز پیسے نکال لیتے ہیں، اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ ایک طریقہ ہے جسے سائبر کرمنلز اے ٹی ایم پر استعمال کرتے ہیں۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

 سائبر کرمنلز مخصوص ڈیوائسز کے ذریعے صارفین کی نقد رقم کو پھنساتے اور بعد ازاں اسے ہتھیا لیتے ہیں، ملزمان اے ٹی ایم کے اندر ایک ڈیوائس داخل کرتے ہیں جو کیش ڈسپنسر کی طرف سے صارفین کو الاٹ کی گئی نقد رقم کو پھنساتی ہے۔

 اس طریقہ واردات میں استعمال ہونے والا آلہ عام طور پر "گلو ٹریپ" کہلاتا ہے جو اے ٹی ایم کیش سلاٹ کے اندر یا اس کے سامنے نصب کیا جاتا ہے۔

 پیسے پھنسانے کے لیے اصلی کیش ڈسپنسر کے سامنے ایک جعلی اے ٹی ایم کیش ڈسپنسر رکھا جاتا ہے،اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ میں دو طرح کے کیش ٹریپس استعمال ہوتے ہیں جو ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو کہلاتے ہیں۔

حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا

 ٹائپ ون کیش ٹریپس صارفین کو نظر آتے ہیں لیکن صارفین ٹریپس اور اے ٹی ایم کے اصل ڈسپنسر کے درمیان فرق نہیں کر پاتے جبکہ ٹائپ ٹو چھپی ہوئی ڈیوائسز ہوتی ہیں جو اے ٹی ایم کے اندر چھپاکر رکھی جاتی ہیں اور صارف کو اس کا ادراک بھی نہیں ہوتا۔

 جرائم پیشہ افراد اکثر جعلی شٹر یا نقلی کیش ڈسپنسر بھی نصب کر دیتے ہیں تاکہ اصلی رقم پھنس جائے اور ملزمان آسانی سے رقم اپنے قبضے میں لے سکیں۔

امریکی ریاست الاسکا میں زلزلہ، شدت 5.

7 ریکارڈ  

 اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط تدابیر استعمال کر کے اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ فراڈ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری کارڈ سلاٹ کو چیک کریں ،اگر کچھ غیر معمولی لگے تو استعمال نہ کریں، مشکوک چیزیں، جھوٹے یا ڈھیلے شٹر، اضافی حصے یا کوئی تار وغیرہ دیکھنے پر فوراً مشین استعمال نہ کریں۔

 پن درج کرتے وقت کی پیڈ کو ڈھانپیں اور اسے کبھی شئیر نہ کریں،رقم نہ نکلنے کی صورت میں اے ٹی ایم نہ چھوڑیں اور اسی وقت اپنے بینک سے رابطہ کریں اور اگر اے ٹی ایم مشین میں کچھ مشتبہ نظر آئے تو اسے استعمال نہ کریں اور رپورٹ کریں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹی 20 آج ، لاہور کے کونسے رستے بندہونگے؟

 اس حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ بینکوں کو اپنی اے ٹی ایم مشینوں پر "اینٹی کیش ٹریپنگ" ڈیوائسز انسٹال کرنی چاہیں اور بینکوں کو مشینوں کو بروقت اپ گریڈ کرنا چاہیے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ملزمان ٹیکنالوجی میں ماہر ہو رہے ہیں ویسے ویسے وارداتوں کے طریقے بھی پیچیدہ ہو رہے ہیں، اس لیے بینکوں کو چاہیے کہ اے ٹی ایم ڈیزائن اور سکیورٹی پروٹوکول میں مسلسل بہتری لائیں اور عوامی آگاہی مہمات تیز کریں تاکہ صارفین خود کو اس طرح کے فراڈ سے محفوظ رکھ سکیں۔

امریکی سینیٹ نے مختلف ممالک پر لگائے ٹرمپ ٹیرف کو مسترد کردیا

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ کیش ڈسپنسر استعمال کر فراڈ سے کے اندر

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان