data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فلکیاتی دنیا میں ایک حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ناسا کی جدید ترین جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دو بونی کہکشاؤں کا ایسا نادر مشاہدہ کیا جو کششِ ثقل کی باہمی قوت کے باعث ایک دوسرے کے گرد گھومتی اور رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ غیر معمولی منظر زمین سے تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود کان ویناٹیسی نامی جھرمٹ میں دیکھا گیا، جہاں NGC 4490 اور NGC 4485 نامی دو ڈوارف گیلکسیوں کا جوڑا ایک دوسرے کی جانب کھنچاؤ کی کیفیت میں ہے۔

ماہرین کے مطابق ملکی وے کی ہمجولی کہکشاؤں کے علاوہ یہ نظام ہماری کہکشاں کے قریب ترین ٹکراتا ہوا معروف ڈوارف-ڈوارف سسٹم ہے، جہاں نہ صرف گیس کا پل واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے بلکہ دونوں کہکشاؤں میں موجود ستاروں کی الگ الگ آبادیوں کا بھی براہِ راست مشاہدہ کیا گیا ہے۔

سائنسدان اسے فلکیات میں ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں، کیونکہ اس سے پہلی مرتبہ ڈوارف گیلکسیوں کے ٹکراؤ اور ارتقائی عمل کی براہِ راست جھلک مل رہی ہے۔

NGC 4490 اور NGC 4485 مل کر آرپ 269 نامی منفرد نظام تشکیل دیتی ہیں، جو مشہور “ایٹلس آف پیکیولر گلیکسیز” میں درج ہے۔ یہ نظام طویل عرصے سے سائنسدانوں کی تحقیق کا مرکز ہے، مگر جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی شاندار حساسیت اور اعلیٰ ریزولوشن نے پہلی مرتبہ ان کہکشاؤں کی ساخت، ان کی باہمی کشش اور ان کے گرد موجود مادّے کے بہاؤ کو حیرت انگیز وضاحت کے ساتھ دکھایا ہے۔

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ منظر دراصل اربوں سال پہلے عام کہکشاؤں کے ٹکراؤ کے دوران پیش آنے والے واقعات کا عکس ہے۔ چونکہ یہ دونوں کہکشائیں زمین کے نسبتاً قریب واقع ہیں، اس لیے ویب ٹیلی اسکوپ انہیں انتہائی باریک بینی سے دیکھنے کے قابل ہوئی، جس سے یہ اندازہ لگانا ممکن ہوا کہ ابتدائی کائنات میں کہکشاؤں کی تشکیل، انضمام اور ٹکراؤ کس نوعیت کے تھے۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق ایک کہکشاں کے کناروں پر موجود گیس دوسری کہکشاں کی جانب کھنچی چلی جا رہی ہے، جس نے دونوں کے درمیان ایک قدرتی پُل سا بنا دیا ہے۔ اسی کشش کے باعث دونوں گیلکسیوں کی حرکت میں رقص جیسا تاثر ابھرتا ہے، جو کائناتی مظاہر میں ایک نہایت دلکش مگر نایاب منظر سمجھا جاتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے مشاہدات نہ صرف کہکشاؤں کی اندرونی ساخت بلکہ ہمارے کائناتی ماضی کو سمجھنے میں بھی نئی راہیں کھولتے ہیں۔

یہ دریافت فلکیات کے شعبے میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوئی ہے، کیونکہ اس نے ڈوارف کہکشاؤں کی باہمی کشش، گیس کے بہاؤ، ستاروں کی تشکیل اور کائناتی ارتقا کے ایسے پہلو سامنے رکھے ہیں جن کی براہِ راست مثال پہلے کبھی اتنی وضاحت سے دستیاب نہیں تھی۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ مستقبل میں بھی اس نظام کے مزید مشاہدات کرے گی، جس سے سائنسدانوں کو کائنات کی ساخت اور اس کی تبدیلیوں کو مزید گہرائی سے سمجھنے کا موقع ملے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیلی اسکوپ کہکشاؤں کی جیمز ویب میں ایک

پڑھیں:

پنجاب میں 25سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، آرڈیننس جاری

پنجاب میں 25سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، آرڈیننس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز) پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کی اجازت کا آرڈیننس جاری کردیا۔گورنر پنجاب سلیم حیدرکے دستخطوں سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت بسنت کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پرقید اورجرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں 2001میں پتنگ بازی پرپابندی لگی تھی، 25سال بعد پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے تاہم 18سال سے کم عمربچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دارہوگا۔آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، دھاتی یا تیز دھار مانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر سخت سزائیں دی جائیں گی،کم ازکم 3اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی،ضلع کے اندر ہر موٹرسائیکل متعین کردہ حفاظتی تدابیر کے مطابق چلائی جائے گی۔
آرڈیننس کے مطابق مشکوک مقام یا مکان کی تلاشی کا حق بھی دیا گیا ہے، جرم ناقابل ضمانت ہوگا، 18سال سے کم عمربچوں کے قانون کی پہلی خلاف ورزی پر 50ہزار، دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،عدم ادائیگی جرمانہ پر والد یا سرپرست کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی، پتنگ بازی کی ایسوسی ایشنزمتعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے پاس رجسٹر کی جائیں گی۔
آرڈیننس میں مزید کہا گیا ہے کہ پتنگیں رجسٹرڈ دکانداروں سے ہی خریدی جائیں گی ، ہر رجسٹرڈ دکاندار کو ایک کیو آر کوڈ سے منسلک کیا جائے گا، پتنگ پر بھی کیو آر کوڈ ہوگا جس سے پتنگ بیچنے والے کی شناخت ہو سکے گی ،ڈور بنانے والوں کی بھی رجسٹریشن ہو گی، کیو آر کوڈ سے ان کی بھی شناخت ہو گی۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تین دہائیوں بعد پنجاب کے روایتی ثقافتی و تہذیبی روایات اورتہواروں کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوکرین جنگ، ٹرمپ تجاویز پر روس اور امریکا کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق یوکرین جنگ، ٹرمپ تجاویز پر روس اور امریکا کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق آئی ایم ایف کی کرپشن پر رپورٹ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سینیٹ کمیٹی حکومت پر برہم گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24جنوری کو پولنگ فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال پی آئی اے نجکاری کیلئے بولی 23دسمبر کو ہوگی، ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائیگی، وزیراعظم تحریک انصاف کی سیاسی اور ٹیکنوکریٹ قیادت کے اختلافات شدت اختیار کرگئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • روس یوکرین کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنا چاہتا ہے، ٹرمپ
  • سبزی میں پائی جانے والی پھلیوں کے صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد
  • پنجاب میں 25سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، آرڈیننس جاری
  • دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟
  • ناسا زندگی کے آثار تلاش کے لیے 20 سیاروں پر منی ٹیلی اسکوپ بھیجے گی
  • وزیر اعظم کے وژن ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے تحت 9 نئے ٹیلی کام منصوبوں کی منظوری
  • عمران خان سے ملاقات، پشاور و صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج
  • ورزش اور ڈائٹنگ کے بغیر سردی میں وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ
  • گوگل کا رنگ برنگے قمقموں سے جگمگاتا ڈوڈل؛ صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا