2025-09-18@00:39:15 GMT
تلاش کی گنتی: 940

«ایک بار پھر»:

    ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 میں ایک بار پھر ناکام ہوتے ہوئے مسلسل تیسری اننگز میں صفر پر آٹ ہوگئے۔صائم ایوب ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھی اسکور نہ کرسکے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب نے ایشیا کپ میں اب تک کوئی رن اسکور نہیں کیا،وہ ایونٹ میں مسلسل تیسری بار صفر پر آٹ ہوئے ہیں۔اس سے قبل ایشیا کپ میں صائم ایوب پہلے میچ میں عمان اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف کھاتہ...
    پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کے لیے ایشیا کپ 2025 ایک ڈراؤنا خواب بنتا جا رہا ہے۔ یو اے ای کے خلاف میچ میں وہ ایک بار پھر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اور یوں وہ لگاتار تین ٹی20 انٹرنیشنل اننگز میں بغیر رن بنائے آؤٹ ہونے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ صائم ایوب اس ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی رن بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ عمان، بھارت اور اب یو اے ای کے خلاف میچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب نے زیرو کی ہیٹ ٹرک بنا لی،انھوں نے ایشیا کپ میں چار بالز کھیلیں البتہ وکٹیں 5لی ہیں — Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) September 17, 2025 دلچسپ بات...
    اسلامی جمعیت طلباء کی ریلی کے موقع پر کارکنوں اور یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈزمیں تصادم ہوا۔ جمعیت کے کارکنوں نے یونیورسٹی کی 2 گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنیوالے طلباء کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی۔اسلامی جمعیت طلباء کی ریلی کے موقع پر کارکنوں اور یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز میں تصادم ہوا۔ جمعیت کے کارکنوں نے یونیورسٹی کی 2 گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنیوالے طلباء کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ جمعیت یونیورسٹی انتظامیہ کو بلیک میل کرنا چاہ رہی ہے، ان کا پس پردہ مطالبہ برطرف کارکنوں کی بحالی ہے، جمعیت کے برطرف کارکن مختلف جرائم میں...
    صہیونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے بھی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی ریلوے کے نزدیک وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی وجہ سے منگل کے روز تل ابیب سے جنوب (مقبوضہ فلسطین) کی طرف جانے والی ٹرینیں روک دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی ریلوے کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب ریلوے اسٹیشن کے قریب زبردست آتشزدگی کے باعث ٹرینوں کی روانگی میں کئی تاخیر ہوئی ہے اور تل ابیب کے علاقے میں کچھ ٹرینوں کی نقل و حرکت میں تبدیلیاں آئی ہیں۔ مقامی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ فی الحال ان کا بنیادی مقصد ریلوے لائنوں کے نزدیک لگنے والی آگ کو پھیلنے سے روکنا ہے، کیونکہ اس سے ریلوے کے...
    لاہور: پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل آمنے سامنے ہوں گے۔ اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کےارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔  ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جو پاکستانی وقت کےمطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ  کے ذریعے آٹھ بہترین  جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔ ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لیے خطرہ نہیں رہے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں اور یہ بہتر مستقبل اس وقت تک شروع نہیں ہوسکتا جب تک حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے صدر کی ترجمانی...
    دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) امیر قطر کا کہنا ہے کہ سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے، ہم نے ہمیشہ ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے اپنا بے لوث کردار ادا کیا ہے، اسرائیلی حملہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش تھی جس سے امن اور جنگ بندی کی کاوشوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے دوحا میں عرب اسلامی کے ہنگامی اجلاس میں مسلم ممالک کے سربراہوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ [حماس] کو امریکا کی طرف سے تجاویز پر توجہ مرکوز کرنی تھی لیکن کیا آپ نے کبھی ایسی جارحیت کے...
    نیتن یاہو سے ملاقات، امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لیے خطرہ نہیں رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ...
    جشن آزادی کے موقعے پر حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے تھا تاہم چند نام ایسے ہیں کہ جنہوں نے ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی تھی جن میں وزیراعظم شہباز شریف اور سینیئر صحافی انصار عباسی شامل ہیں۔۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف، انصار عباسی کے علاوہ اور کس نے ایوارڈ لینے سے معذرت کی؟ یہ ایوارڈ ہر سال صحافت، فنون، ادب، تعلیم، سائنس، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نمایاں شخصیات کو دیا جاتاہے۔ اس مرتبہ معرکہ حق میں شاندار فتح کے باعث فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت افواج کے...
    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم آج جاتی امرا رائیونڈ سےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف لندن کیوں نہ جائیں وہ آزاد شہری ہیں، عظمیٰ بخاری قبل ازیں جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ میاں نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی...
    DUBAI: دبئی میں پاک بھارت میچز کور کرنے کا اب اتنا تجربہ ہو چکا کہ میں جانتا تھا میچ سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچنا آخری لمحات میں جانے سے بہتر ہے،رش میں پھنسنے سے اپنا ہی نقصان ہوتا ہے، لہذا اسی لیے کافی پہلے اسٹیڈیم روانہ ہو گیا۔ حسب توقع راستے کلیئر ملے، ٹیکسی سے اترتے ہی شدید گرمی کا احساس ہوا، باہر نظر دوڑائی تو روایتی پاک بھارت میچز والی گرم جوشی نظر نہ آئی، اس کی وجہ شاید میچ کے آغاز میں خاصا وقت باقی ہونا تھی۔  میڈیا سینٹر میں سینئر صحافیوں عبدالماجد بھٹی اور شاہد ہاشمی سے ملاقات ہوئی، کراچی سے یہی دونوں ایشیا کپ کی کوریج کیلیے آئے ہوئے ہیں،مرحوم صحافی سید محمد...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک بار پھر قطر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 15 ستمبر کو دوحہ میں منعقد ہونے والے عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق وزیراعظم کو اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد قطر اتوار کو اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت بھی یقینی انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پس منظر میں بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کی کوششیں مرکزی ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان...
    کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس ایچ او کی  "پرائیویٹ پارٹی" کا حصہ قرار دیا۔ منظرِعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھے گئے شخص نے اپنی شناخت باسط کے نام سے بتائی، باسط نامی شخص نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ضمیر کھاوڑ کی پرائیویٹ پارٹی کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ سلیم چانڈیو صاحب کے ساتھ مل کر شہریوں کو اغوا کیا اور انہیں تھانے کے...
    پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا ایک مرتبہ پھر مدِمقابل ہوں گے۔ دونوں کھلاڑی 18 ستمبر کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین فائنل میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ دونوں ایتھلیٹس پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ چار روزہ کشیدگی کے بعد ایک دوسرے کے مقابل آئیں گے۔ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 برس بعد پہلا گولڈ میڈل جتوا کر تاریخ رقم کی تھی، جبکہ نیرج چوپڑا سلور میڈل پر اکتفا کر سکے تھے۔ اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں نے ایک دوسرے کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کیا تھا، تاہم حالیہ واقعات کے بعد دونوں...
    پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مدمقابل آئیں گے۔ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو 40 سال بعد پہلا اولمپک طلائی تمغہ دلایا تھا جبکہ بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر دونوں کے خاندانوں نے ایک دوسرے کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کیا تھا تاہم حالیہ تنازعہ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے تعلقات کو کمزور قرار دیا ہے۔ بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا نے واضح کیا ہے کہ وہ ارشد...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافی ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 645ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 86ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143روپے کے اضافے سے 3لاکھ 31ہزار 361روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 130روپے کے اضافے سے 4ہزار 456روپے اور فی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل رکوانے اور اپنی اپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اپیل بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے نومبر 2024 میں بریت کی درخواست مسترد کی تھی، جس کے خلاف 21 جنوری 2025 کو اپیل دائر کی گئی، لیکن اپیل پر آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی جس کے بعد معاملہ التوا کا شکار ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تاخیر کی وجہ سے درخواست گزار کے بنیادی...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق  کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا گیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے میر واعظ عمر فاروق نے بتایا کہ انہیں ایک بار پھر حکام کی جانب سے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا جموں و کشمیر میں حریت پسند جماعتوں کو آزادی کی سیاست سے دور کرنے کا منصوبہ بے نقاب انہوں نے کہا کہ آج جامع مسجد میں منعقدہ مجلسِ رحمت اللعالمین ﷺ میں جید علمائے کرام شریک ہونا چاہتے تھے، لیکن اس موقع پر بھی انہیں حراست میں رکھا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کشمیری عوام کے...
    پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اب اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر بڑھ کر 14 ارب 33 کروڑ 63 لاکھ ڈالرہوگئے ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 68 کروڑ ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ان میں اسٹیٹ بینک کے ذخائرکے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر بھی شامل ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر5 ارب 34 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ پاکستان کی مالیاتی پوزیشن کے لیے...
    کیوبا ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیا جہاں ملک بھر کے لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رواں سال کے دوران پانچواں بڑا بریک ڈاؤن ہے جس نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ وزارت توانائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی گرڈ کا مکمل رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ مسئلہ انتونیو تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ کے اچانک بند ہونے سے جڑا ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق بجلی کی بندش صبح 9 بجے کے بعد پیش آئی اور اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پورے سسٹم کو بحال کرنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں...
    ممبئی: بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 19 میں میزبان سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیوں کے بعد شو کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ فیصلے کے تحت شو کے سیٹ پر حاضرین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عام طور پر “ویک اینڈ کے وار” کی قسط میں مداح سلمان خان کو براہِ راست دیکھنے آتے تھے، لیکن اب انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ سلمان خان کو پچھلے کئی مہینوں سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہی خدشات کے باعث شو کی ٹیم نے حفاظتی اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ بگ باس کے...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جہاں کاروبار کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 11 بجے کے قریب کے ایس ای 100 انڈیکس 157,050.17 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 486.65 پوائنٹس یا 0.31 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس پہلی مرتبہ 1,57,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھنے میں آئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل ہیں۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +564.91...
    پیر کی شب تیونس کی بندرگاہ سیدی بوسعید پر لنگر انداز غزہ جانے والے فلوٹیلا کی ایک کشتی پر اچانک دھماکا ہوا۔ فلوٹیلا میں شامل ‘فیملی شپ’ نامی یہ جہاز اُن درجنوں کشتیوں میں شامل ہے جو اس وقت تیونس میں موجود ہیں اور غزہ کے لیے روانگی کی تیاری کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے خلیجی جہازوں کا بیڑا روانہ فلوٹیلا کے ارکان نے کہا ہے کہ اب تک تیونسی پانیوں میں لنگر انداز ان کے دو جہاز ڈرون حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز فلوٹیلا کی ایک اور کشتی کو تیونس کے پانیوں میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس پر سوار تمام مسافراورعملہ...
    پاکستان اس وقت شدید موسمی و آبی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد پنجاب اور سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی وزارتِ آبی وسائل کو باضابطہ ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو خطرے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند، ملتان کو بچانے کی تدابیر دریائے چناب کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اکبر بند...
    کورنگی بھٹائی آباد سیکٹر ایف میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر متوفی کے اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے تحت  بھارتی میڈیا ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشنز کی فضا ہموار کرنے میں مصروف ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق  ممبئی کے نائر اسپتال کو موصول ہونے والی بم دھمکی ایک اور فالس فلیگ کے اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ دہشتگردی کی پے درپے  اطلاعات کا بھارتی میڈیا پر آنامنظم پراپیگنڈے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کا تسلسل بھارتی حکومت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای میل اور فون کال کے ذریعے بم کی اطلاع دینا اور فوری سکیورٹی ردعمل دکھانا طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ یہ پروپیگنڈا اس وقت کیا جا رہا ہے جب بھارت...
    اسرائیل نے ایک بار پھر حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ فوج نے غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر بمباری کی جہاں لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہاکہ اگر حماس غزہ میں یرغمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس مقصد کو سیاسی ذرائع سے حاصل کرنے میں خوش ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس جنگ کے دوران غزہ میں 21 ہزار بچے معذوری کا شکار ہوگئے، اقوام متحدہ کا انکشاف اس کے جواب میں حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے رائٹرز کو بتایا کہ تنظیم ہتھیار...
    اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پھنگ نے تھیانجن میں منعقدہ “شنگھائی تعاون تنظیم پلس” کے اجلاس میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ۔ متعدد شرکاء اور غیر ملکی افراد نے سی ایم جی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ انیشی ایٹو نئے دور میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی جانب سے اپنی ذمہ داری کے احساس کا مظہر ہے، اور یہ دیگر ممالک کے لیے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کے لیے ایک مضبوط تحریک فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کے ایک تحقیق و ترقی کے ادارے کے چیف ایگزیکٹو شکیل احمد رامے کا خیال ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ عالمی اقدام انتہائی اہم...
    بھارتی حکومت نے آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ہزیمت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک اور من گھڑت ڈرامہ پیش کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ’ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئی ہیں‘، جس میں بلا کسی ثبوت پاکستان پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو دہشتگردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش دہرائی۔ مزید پڑھیں: چینی فوج کی تاریخی پریڈ، نریندر مودی شرکت سے کیوں محروم ہوئے؟ بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کے بعد یہ نیا ڈرامہ بھارت کی...
    اسلام آباد: بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا اور آپریشن سندور میں  ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈراما سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا نے ایک جھوٹی اور بغیر شواہد کے خبر دی ہے کہ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں۔ اس جھوٹی اور من گھڑت خبر میں پاکستان پر پھر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی...
    بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا اور آپریشن سندور میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈراما سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا نے ایک جھوٹی اور بغیر شواہد کے خبر دی ہے کہ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں۔ اس جھوٹی اور من گھڑت خبر میں پاکستان پر پھر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، بین الاقوامی فورمز...
    محکمہ موسمیات نے 7 تا 9 ستمبر کے دوران سندھ میں وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہو ا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی صوبے مدھیہ پردیش پر واقع ہےجس کے مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور 6 ستمبر کو راجستھان سے ملحقہ سندھ کے علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے بعد لائف جیکٹ کی ڈیمانڈ میں اضافہ اس موسمی نظام کے باعث سندھ اور پنجاب کے مشرقی علاقوں میں 6 ستمبر سے شدید مون سون ہوائیں داخل ہونے کی توقع ہے۔ جس کے زیر اثر سندھ میں6 سے 9 ستمبر کے دوران تھرپارکر،مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد،...
    کراچی: شہر قائد کی سب سے اہم اورمصروف ترین شارع فیصل ناتھا خان پل پرایک مرتبہ پھر گڑھا پڑگیا۔ گڑھا پڑنے کی وجہ سے ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک متاثر ہوا ہے، ناتھا خان پل پر گڑھے کی نشاندہی کے لیے رکاوٹ رکھ دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ ناتھا خان پل پر گڑھا پڑ گیا تھا اور کئی روز ڈرگ روڈ انڈربائی پاس سے ایئر پورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک متاثررہا جس کے باعث شہریوں کو شام کے اوقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
    محکمہ داخلہ بلوچستان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باضابطہ مراسلہ بھیج کر صوبے بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ حکومتی حکم کے مطابق 5 ستمبر کی شام 6 بجے سے 6 ستمبر کی رات 9 بجے تک موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ بند رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار یا غیر قانونی واقعے سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئٹہ، مستونگ، سبی، نوشکی اور خضدار میں پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی سروس بھی معطل رہے گی، تاہم وائٹ لسٹ شدہ نمبرز...
     بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ’ریوا‘ ضلع میں تعینات ایک خاتون جج کو تاوانی خط بھیجنے والے 74 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خط میں 500 کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور اسے ایک ایسے شخص کے نام سے دستخط کیا گیا تھا جس سے بھیجنے والے کی ذاتی دشمنی تھی۔ واقعہ کیسے ہوا؟ 2 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ موہنی بھاڈوریا، جو ریوا کے ٹایونتھر کورٹ میں تعینات ہیں، کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ خط میں لکھا تھا: ’اگر زندہ رہنا چاہتی ہو تو رقم ادا کرو‘۔ اس پر دستخط ’ سندپ سنگھ ‘ کے نام سے کیے گئے، جسے خوفناک ہنومان گینگ کا رکن بتایا گیا۔ پولیس جعلی خط لکھنے...
    بھارت کا دریائے ستلج میں سیلاب پر ایک بار پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بھارت نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کرلیا۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔ دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر سیلاب کا خدشہ ہے، آج دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ وزارت آبی وسائل نے 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کرتے ہوئے دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملے سمیت 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ہونا تھی، تاہم جج امجد علی شاہ کی میڈیکل رخصت کے باعث تمام کیسز کی کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالتی شیڈول کے مطابق ان مقدمات کی جیل ٹرائل ہونا تھا، مگر ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔ سماعت راولپنڈی کی کچہری عدالت میں ہوئی جہاں صرف ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ سماعت کے موقع پر سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی ملک فیصل ایڈووکیٹ اور حسنین سنبل ایڈووکیٹ عدالت میں موجود تھے، جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت پہنچے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور...
    برلن/ہنوور (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے بالآخر پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کے ایک گروپ کو پناہ دے دی۔ یہ 47 افراد پر مشتمل 10 خاندان تھے جو طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مہاجرین استنبول سے ہنوور پہنچے جہاں جرمن وزارتِ داخلہ نے ان کے داخلے کی تصدیق کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد قانونی ویزا اور سیکیورٹی جانچ مکمل کرنے کے بعد جرمنی میں داخل ہوئے۔ امدادی تنظیم *ایئر برج کابل* نے بتایا کہ دو مزید افغان بعد میں ایک اور پرواز کے ذریعے پہنچ گئے۔ ان میں شامل ایک افغان ماں اور بیٹی نے کہا کہ وہ اب...
    کراچی (شوبز ڈیسک) “ہماری پاری ہو رہی ہے” سے شہرت پانے والی سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پہلے بغیر میک اپ اور پھر مکمل گلیمرس انداز میں دکھائی دیں۔ ویڈیو میں دنانیر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ *”پٹھان خون ہے، ہڈیاں اور پلیٹیں دونوں توڑ سکتی ہوں”*۔ ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کئی صارفین نے انہیں ہانیا عامر سے مشابہ قرار دیا، کچھ نے سوال اٹھایا کہ “اتنی بڑی ایکٹریس ہوکر یہ سب کیوں کر رہی ہیں؟”۔ کچھ مداحوں نے تو یہ...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ کیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق پھنگ لی یوان نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ایک گروپ فوٹو بنوایا۔انہوں نے مہمانوں کے ہمراہ ایک کشتی کی سیر کی اور راستے میں انہیں تھیان جن کی تاریخ اور ترقی سے آگاہ کیا ۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ تھیان جن تاریخی ورثے اور جدید دلکشی کا حامل ایک شہر ہے ، اور ہائی حے دریا نے تھیان جن کی ترقی اور کثیر الثقافتی انضمام کا مشاہدہ کیا ہے۔ پھنگ لی یوان اور...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔  تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔  ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ محمد اسامہ ولد محمد عامر کے نام سے کی گئی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
    BARCELONA: غزہ کے لیے امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جس میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی مشہور ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ ایک مرتبہ پھر غزہ جانے والے جہاز میں دیگر انسانی حقوق کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا سے روانہ ہونے والا فلوٹیلا اسرائیل کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے غزہ کی پٹی میں داخل ہو کر انسانی بنیاد پر امداد پہنچانا ہے، جس میں گریتا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ بارسلونا کی بندرگاہ پر غزہ جانے والی کشتیوں کو روانہ کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، جن میں سے اکثر کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھا اور وہ ‘فری فلسطین’ اور ‘یہ...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان بھر میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ صارفین کو پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا جس سے مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ رات اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ اب سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق سروس آج اور 6 ستمبر کو بھی معطل رہے گی۔ حکومتی نوٹیفکیشن میں بندش کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صوبے میں یکم اگست سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی جسے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر بحال کیا گیا تھا۔ دوبارہ بندش نے کاروبار اور طلبہ سمیت عام صارفین کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ Post Views: 6
    اسلام آباد: بھارتی آبی جارحیت جاری ہے، انڈیا نے ایک بار پھر دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہٹیاں بالا دریائے جہلم مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے سرحدی قصبہ اوڑی سے آزاد کشمیر کے سرحدی قصبہ چکوٹھی، چناری میں داخل ہوتا ہے، چکوٹھی سے آزاد کشمیر میں داخل ہونے والے دریائے جہلم کے پانی میں آج دوسری مرتبہ تقریبا سات فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کا ریلا ایک بار پھر دارالحکومت مظفرآباد کی طرف رواں دواں ہے، چناری اور گردونواح میں مرد، خواتین اور بچے دریا کے کنارے جانوں کو خطروں میں ڈال کر اس وقت بھی لکڑیاں پکڑنے میں مصروف ہیں۔ دریائے ستلج...
    2023 کے سیلاب میں اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانے بچانے والے تلہ کنگ کے ہیرو ظفر کی اپنے ٹریکٹر کی مدد سے 6 سیاحوں کو بچاتے ہوئے ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 2023 میں تلہ گنگ میں ایک دلیر شہری ظفر نے اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں تھیں، انہوں نے 6 سیاحوں کی گاڑی اچانک سیلابی ریلے میں مکمل طور پر ڈوب گئی تھی، اس واقعے کی ویڈیو اب 2025 کے سیلاب کے تناظر میں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غذر گلگت بلتستان: سیلاب کے دوران چرواہے کی بروقت اطلاع سے سینکڑوں زندگیاں کیسے بچ گئیں؟ صارفین ظفر کی جرات و بہادری...
    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نج کاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اور درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے معاملات پر مالی مشیر کی سروس کے لیے درخواست نج کاری کمیشن کوارسال کرنا ہوگی اور درخواستیں 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے مالی مشیر کے طور پر رئیل اسٹیٹ سروسز فرم JLL نے کام...
    آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھانے آسٹریلوی پارلیمان جائیں گے۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ کل غزہ اور کھیل میں جوئے پر بات کرنے کے لیے پارلیمنٹ جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’ہمیں بطور آسٹریلوی اور بطور انسان حق کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ معصوم بچوں کو قتل ہونے اور بھوک سے بچانا ہوگا۔ ہمیں جو بولنا تھا بول چکے اب کچھ کرنے کا وقت ہے۔‘             View this post on Instagram                       A post shared by Usman Khawaja (@usman_khawajy) کھیلوں میں جوئے کے حوالے سے انہوں نے کہا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ متوفی 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
    لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔متوفی 3 بچوں کا باپ تھا۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کیا اور ساتھ ہی غزہ کی تازہ صورتحال سے متعلق سوالات کا جواب بھی دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے تباہ ہوئے تھے اور یہ خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ کہیں جوہری تصادم شروع نہ ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 27ویں بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کردیا ان کا کہنا تھا کہ اس نازک وقت پر انہوں نے مداخلت کی اور دونوں ممالک کو خبردار کیا کہ اگر وہ لڑائی جاری رکھتے ہیں تو امریکا ان سے تجارتی تعلقات قائم نہیں رکھے گا۔...
    بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ستاروں نے ہدایت کار پریہ درشن کی نئی فلم حیوان کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کی پروڈکشن ریاست کیرالہ میں شروع ہوئی۔ اکشے کمار نے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہدایت کار اور سیف علی خان کے ساتھ خوشگوار انداز میں نظر آئے۔ ویڈیو میں وہ "بزرگ” لکھے ٹی شرٹ اور کلیپر بورڈ کے ساتھ دکھائی دیے جس پر پریہ درشن نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ اس پر حیوان لکھوانا چاہیے تھا۔ اس پر اکشے کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ سیف علی خان اس فلم...
    لاہور: سوئی ناردرن کی جانب سے ایک بار پھر گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی گئی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنے شاہانہ اخراجاتاور لائن لاسز کم کرنے کے بجائے آسان راستہ نکال لیا  اور  ایک بار پھر  اوگرا سے  291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا۔  یہ  اضافہ گیس  اور اس کی ٹرانسپورٹیشن کی مد میں مانگا  گیا ہے۔ چیئرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ فیصلہ کمپنیوں اور صارفین دونوں  کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا تاہم ٹیرف بڑھانا مجبوری ہے ۔ اوگرا نے قیمت میں اضافے  کے لیے عوامی  سماعت لاہور سوئی گیس ہیڈ آفس میں  کی، جس میں سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام  اور صارفین نے اپنا اپنا...
    بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز کی دنیا کے درمیان ماضی میں ہونے والے یادگار لمحات اکثر دوبارہ منظرِ عام پر آتے ہیں تو شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پرانی وائرل ویڈیو ہوئی جس نے ایک بار پھر ان یادوں کو تازہ کردیا ہے۔ اس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ اور خوبرو اداکارہ ریکھا اور پاکستان کے سابق کرکٹر اور وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس نایاب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا اور ونود کھنہ موسیقی کی دھن پر جھومتے ہوئے اسٹیج پر رقص کر رہے ہیں۔ ونود کھنہ کو پاکستانی اداکارہ بابرہ شریف اور مشہور کرکٹر جاوید میانداد کے ساتھ بھی ڈانس کرتے دیکھا...
    شہر قائد میں حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کئی اہم علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہری محصور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد...
    اسلام ٹائمز: اسی بیرک میں میری ملاقات نثار علی زیدی المعروف نثار شاہ جی سے ہوئی۔ ایک دلیر اور بہادر جوان جس سے پہلی ہی ملاقات میں احساس ہوگیا تھا کہ قوم و مذہب کا درد رکھنے والا یہ جوان آگے چل کر بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیل میں ہونے والی یہ دوستی پھر طویل ساتھ کا سبب بن گئی۔ رہائی کے بعد پھر ہم ہمیشہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔ میں قم پڑھنے چلا گیا مگر رابطہ برقرار رہا۔ اسی دوران شاہ جی نے کراچی کے جوانوں کو منظم کرنا شروع کیا۔ پہلے پاسبان اسلام کی ذمہ داریاں سنبھالیں، پھر پیام ولایت فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی اور پھر پیام ولایت اسکاؤٹس کو سامنے لائے۔ تحریر:...
    فائل فوٹو لودھراں میں عوام ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق  عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں، ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ڈی سی لودھراں کے مطابق ٹرین میں پھنسے دیگر مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل شام یا رات کو شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان، جنو بی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کی پیش گوئی کے...
    ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں بے قاعدگی ایک بار پھر عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ۔ سرکاری نرخ 173 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اسلام آباد، پشاور اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مہنگائی کی مجموعی شرح بھی ایک بار پھر چڑھاؤ کی طرف گامزن ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد موجودہ شرح 2.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مہنگی ہونے والی اشیاء رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ ان میں روزمرہ کی اشیاء جیسے: ٹماٹر : فی کلو...
    فلسطین کو تسلیم کرنیکے فیصلے پر امریکی اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا تھا انکے عوام، غزہ کی پٹی میں ہونیوالی انسانی تباہی سے بیزار ہو چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلوی عوام، غزہ کی پٹی میں ڈھائے جانے والے غیر انسانی صیہونی مظالم سے بیزار ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے بی سی ریڈیو کو انٹرویو کے دوران، انتھونی البانی نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر امریکی اعتراض کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی عوام، غزہ میں وقوع پذیر ہونے والی وسیع انسانی تباہی سے بیزار ہو...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور آسمانی آفات نے تباہی مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ، دیر لویر اور بالاکوٹ سے ہولناک واقعات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جہاں آسمانی بجلی گرنے، چھتیں گرنے اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد انسانی جانیں ضائع ہو گئیں، جب کہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ تحصیل سالارزو جبراڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق علاقے میں شدید طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بےنقاب ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوچکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ امریکہ : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ  ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ،امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینافیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے۔حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے ۔ ٹیکسیلا میں تین بچے...
    محصور غزہ ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گیا تازہ ترین فضائی حملوں میں امداد کے منتظر 6 افراد سمیت مزید 46 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ کئی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صبح سے شروع ہونے والی اسرائیلی بمباری نے تباہی کے نئے باب رقم کر دیے جس میں نہ صرف عام شہری بلکہ امداد کے منتظر بے گناہ فلسطینی بھی نشانہ بنے۔ غزہ کے نواحی علاقے زیتون میں ایک گھر پر بمباری سے پورا خاندان صفحہ ہستی سے مٹ گیا، شہداء میں ماں، باپ اور ان کے چھ معصوم بچے شامل ہیں۔ الاقصیٰ اسپتال کی رپورٹ کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے دیر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر بیوروکریسی کا کچا چٹا کھول کر رکھتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیورکریٹس پر سالانہ 35 کھرب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک  3.5 ٹریلین  روپے سالانہ ان بیوروکریٹس پر خرچ ہوتا ہے جبکہ پی آئی ڈی ای کی رپورٹ کے مطابق 86 کروڑ روپے ایک بیوکروکریٹ کی پوری سروس پر خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھی بیوروکریسی نہ سہی 25 سے 30 فیصد کرپٹ ہے، میں خود اپنی  حکومت سے مطالبہ کروں  گا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ بیوروکریٹس کو ہر سال اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہونا...
    بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا اور نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ان کے گھروں میں گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتا فوقتا معطل کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کو دیے گئے رہائشی مکانات خالی کرنے کے احکامات کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کر دیے گئے اور اب تک چار سے پانچ سفارتکاروں کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔گھر خالی...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق  ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان بینرز اور ڈنڈوں سے لیس تھے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کردی۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق...
    ممبئی کی موسیقی کی دنیا کی پہچان آشا بھوسلے کی پوتی اور گلوکارہ زنئی بھوسلے نے کرکٹر محمد سراج کے ساتھ اپنے تعلقات پر جاری قیاس آرائیوں کا ایک بار پھر خاتمہ کر دیا۔ رواں سال کے آغاز میں محمد سراج نے زنئی بھوسلے کی سالگرہ میں شرکت کی تھی۔ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو شائقین نے یہ نتیجہ نکال لیا کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ مگر جلد ہی دونوں نے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ وہ ایک دوسرے کو بہن اور بھائی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اب 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر زنئی بھوسلے نے محمد سراج کو راکھی باندھ کر اس رشتے پر دوبارہ...
    سماجی رابطہ کی ویب سائٹ " ایکس " پر طلبہ کے نام پیغام میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ، ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ " ایکس " پر طلبہ کے نام  پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ، ہونہار سکالرشپ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کا وجود ختم ہوتا جا رہا ہے اورعوامی نمائندوں کو بلاجواز نا اہل کر کے ان کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا اور فارم 47 کی بنیاد پر ’مانگے تانگے‘ کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، علی امین گنڈاپور کی وضاحت علی امین گنڈاپورنے کہا کہ رجیم چینج کے ذریعے حکومت گرانے کے بعد سے پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے اور انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں،...
    کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار وجہ بنی ایک وائرل ویڈیو، جس میں وہ موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے رقص کرتی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں ہانیہ عامر گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں شریک ہوئی تھیں، جس کے بعد ان دونوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری ہے۔ مگر اب ان کی نئی ویڈیو نے ایک بار پھر مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ یہ ویڈیو خود ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل کی سواری کے دوران خوشگوار موڈ میں ڈانس کر رہی...
    واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔ آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 5یا 6 جنگی طیارے گرائے گئے، دونوں ممالک کے درمیان تنازع بڑا تھا، پاکستان اور بھارت ممکنہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی، روس سے ڈیل آخری مرحلے میں ہے، صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے جلد ملاقات ہوگی، روس اور یوکرین اب امن چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے پاک بھارت...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 5یا 6 جنگی طیارے گرائے گئے، دونوں ممالک کے درمیان تنازع بڑا تھا، پاکستان اور بھارت ممکنہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے۔(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی، روس سے ڈیل آخری مرحلے میں ہے، صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے جلد ملاقات ہوگی، روس اور یوکرین...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو ایک بار پھر طبیعت خراب ہونے پر لندن کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کے مرکزی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ ڈاکٹر نے فوری طور پر میڈیکل ایمرجنسی ٹیم بھیج دی۔...
    ویب ڈیسک :متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو  لندن میں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  ایم کیو ایم کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔  مزید بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ ناساز ہوئی، جس پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اورایمبولینس کو بلایا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو عدالتی نظام پر دباؤ کا عندیہ دیتی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جب اپنا عہدہ سنبھالا تو اس وقت عدالتِ عظمیٰ میں قریباً 60 ہزار مقدمات زیر التوا تھے۔ ان کی قیادت میں مارچ 2025 تک یہ تعداد کم ہو کر 55 ہزار تک آ گئی تھی، جو عدالتی اصلاحات کی کامیابی سمجھی جا رہی تھی۔ مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی: سپریم کورٹ نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی تاہم، حالیہ عدالتی تعطیلات کے دوران مقدمات کے فیصلوں کی رفتار سست پڑنے کے باعث زیر التوا کیسز کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے، اور اب یہ...
    اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ان کے ایکس اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ہانیہ کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی اور ان کی ویڈیوز و تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کے ’پیچ اپ‘ سے متعلق دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ A post common by...
    بھارت کی مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کا جنگی جنون نئے جنگی ہتھیاروں کی خریداری سے عیاں ہو رہا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریاں کررہی ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپر سونک کروز میزائلز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ جنگی سازوسامان کی مجموعی طور پر مالیت 67ہزار کروڑ روپے بنتی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے لیے تھرمل امیجر پر...
    کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی تاریخ کا اعلان کردیا اور داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد رواں سال 2025 میں ٹیسٹ فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، داخلہ ٹیسٹ اتوار 5 اکتوبر 2025 کو پاکستان سمیت سعودی عرب میں بھی ایک ہی وقت پر منعقد ہوگا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان پانچ مختلف جامعات کے تحت لیا جائے گا، جن میں پنجاب کے...
    خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ مذاکرات کو امن کے قیام کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے جامع بات چیت کی تجویز دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق اس مقصد کے لیے وفاق، صوبائی حکومت اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ مقامی سطح پر ہونے والے جرگے بھی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی سفارش کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ افغانستان کو اعتماد میں...
    غاصب و سفاک اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کیجانب سے آرمی چیف پر شدید لفظی حملے کے بعد اب تنقید کی آگ کو مزید ہوا دیتے ہوئے غاصب اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ نے واضح لہجے میں کہا ہے کہ میں نے اپنے شوہر سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ "ایال زیمیر" کا تقرر نہ کرے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری ٹیلیویژن چینل 12 کے رپورٹر یارون افرم نے غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے بیانات شائع کئے ہیں جن میں غاصب اسرائیلی رژیم کے آرمی چیف جنرل ایال زیمیر کے رویے پر ایک بار پھر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق یہ بیانات ان دعووں کی تصدیق...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں  کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پی ایس ایکس جمعرات کے روز نمایاں تیزی ریکارڈ ہو رہی ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں 721 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل آج ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 314 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی،...
    عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے خریداروں کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ۔ فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 1114 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے کا ہو گیا۔10 گرام 22 قیراط سونا 1022 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 381 روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا عالمی سطح پر بھی سونے...
    امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پینساکولا میں فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کے انجن کمپارٹمنٹ میں پھنسے ننھے بلی کے بچے کو بحفاظت نکال لیا۔ ایسكیمبیا کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق انہیں ’لَو لینڈ سرکل‘ پر ایک چھوٹے جانور کی مدد کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر امداری ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Escambia County Fire Rescue (@escambiacountyfirerescue) ریسکیو ٹیم نے معائنہ کرنے کے بعد دیکھا کہ بلی کا بچہ گاڑی کے انجن میں پھنسا ہوا ہے۔ عملے نے گاڑی کے نیچے سے کئی اسکِڈ پلیٹس اتاریں تاکہ بچے تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ کچھ دیر کی کوشش کے بعد...
    2 روزہ وقفے کے بعد چینی کی ایکس مل اور تھوک قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا جب کہ حکومتی کریک ڈاون سمیت دیگر اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن  روف ابراہیم نے کہا کہ فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 165روپے بڑھکر 172 تا 173روپے ہوگئی،  فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 170روپے سے بڑھکر 176 تا 177روپے ہوگئی۔ روف ابراہیم  نے کہا کہ ریٹیل میں فی کلو چینی 190روپے سے 195روپے درمیان فروخت کی جارہی ہے، سخت مانیٹرنگ نہ کی گئی تو ریٹیل میں فی کلو چینی دوبارہ 200روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔  
    معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر اس بار بھی تنقید کی وجہ ان کا نامناسب ڈانس ہے۔ اس بار انھوں نے عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس رقص کے لیے اداکارہ نے نہایت نامناسب اور مختصر لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو "فحش” اور "غیر اخلاقی” قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں اداکارہ سے پوچھا کہ "اس ویڈیو سے کیا حاصل ہوا؟ خوشی؟ شہرت؟ یا پیسے؟” یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو ماضی...
      امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف ایک بار پھرسخت تجارتی اقدام کی دھمکی دے دی ۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میںصدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم پہلے ہی بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں، مگر اب ہم اس میں نمایاں اضافہ کرنے جا رہے ہیں، جس کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوںمیں متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی خبردار کیا کہ ایک سال میں امریکہ میں درآمد ہونے والی ادویات کی قیمتیں 150 سے 250 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔ یہ بیان ممکنہ طور پر بھارت پر دباؤ بڑھانے کے لیے دیا گیا ہے، کیونکہ بھارت فارماسیوٹیکل اشیاء کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے۔ بھارتی...
    کیلیفورنیا کے وسطی جنگلوں میں ایک بارپھرآگ بھڑک اٹھی جو تباہ کن شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ جنگل کی آگ نہ صرف تیزی سے پھیل رہی ہے بلکہ اس نے Santa Barbara اور San Luis Obispo counties میں سیکڑوں گھرانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں، اور ہزاروں ایکڑ سرسبز و شاداب علاقے راکھ میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ آگ کی شدت آگ نے Los Padres National Forest میں 72,000 سے زیادہ ایکڑ رقبےکو لپیٹ میں لے رکھاہے ، شعلے کا آغاز State Route 166 کے قریب چھوٹے چھوٹے چنگاریوں کے ایک سلسلے سے ہوا، جو Santa Maria کے قریب یکم اگست کو شروع ہوئی ، پریشان...
    معروف فلمساز سنیل درشن نے ایک بار پھر اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا کے درمیان مبینہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی شدہ مردوں کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اس واقعے کے لیے پرینکا کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ سنیل درشن، جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ لگاتار 7 فلموں میں کام کیا تھا، نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑ اسی وقت آئی جب اکشے کی پریانکا کے ساتھ مبینہ قربت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ سنیل درشن کا انکشاف بولی ووڈ ببل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ اکشے کمار نے فلم ’برسات‘ کی شوٹنگ کے دوران...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں 917 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار  کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں  917 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تھا اور انڈیکس نے ایک لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح...
      محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کے ساتھ گلاف پھٹنے کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمایت نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان کے مطابق آنے والے دونوں میں بارشوں کے باعث برفانی جھیلیں بھی پھٹ سکتی ہیں، گلیشیئرز والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا بھی خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے امدادی اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگست میں بھی مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی، ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری...