Express News:
2025-12-03@07:44:26 GMT

کپل شرما کے کیفے پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

کینیڈا میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ’کیپس کیفے‘ پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار بھی بدنام زمانہ بشنوئی گینگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم حملہ آوروں نے کیفے کی عمارت پر گولیاں چلائیں، جس سے کھڑکیاں چکناچور ہو گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ایک کار سے حملہ آوروں کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گزشتہ چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے۔

مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے کولویر سدھو اور گولڈی ڈھیلون نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا عام لوگوں سے کوئی تنازع نہیں، لیکن وہ لوگوں کو دھوکہ دینے یا مذہبی جذبات مجروح کرنے والوں کو نشانہ بنائیں گے۔

پولیس کے مطابق حملے کی وجوہات مالی تنازع یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنا ہو سکتی ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یورپ اور امریکا کے مسلم مخالف جذبات پر پوپ لیو کی کڑی تنقید

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے امریکا اور یورپ میں پھیلے مسلمان مخالف جذبات پر کڑی تنقید کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 1 اعشاریہ 4 بلین کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران لبنان میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے باہمی تعلقات کو یورپ اور امریکا کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا ہے۔

70 سالہ پوپ لیو نے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لبنان میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے ایک دوسرے سے تعاون کو دیکھا ہے، یہ یورپ اور امریکا کے لیے ایک مثال ہے جہاں مسلمان تارکین وطن سے لوگ خوف کھاتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیروکاروں کو ایک “امتیازی ذہنیت” کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا اس کی وجہ سے دنیا بھر میں قوم پرستی نے جنم لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کا معاشرہ دنیا کو بتاتا ہے کہ کس طرح اسلام اور مسیحیت کے درمیان مکالمہ اور دوستانہ تعلق برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپ اور امریکا کے مسلم مخالف جذبات پر پوپ لیو کی کڑی تنقید
  • ٹیکساس: بم بنانے اور خودکش حملے کی دھمکی دینے والا افغان نژاد شخص
  • شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید
  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
  • بنوں میں گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شہید
  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ‘ سپاہی شہید‘5اہلکار زخمی
  • لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، سپاہی شہید
  • بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل
  • نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام بنادیے گئے، متعدد دہشتگرد ہلاک