کپل شرما کے کیفے پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کینیڈا میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ’کیپس کیفے‘ پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار بھی بدنام زمانہ بشنوئی گینگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم حملہ آوروں نے کیفے کی عمارت پر گولیاں چلائیں، جس سے کھڑکیاں چکناچور ہو گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ایک کار سے حملہ آوروں کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گزشتہ چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے۔مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے کولویر سدھو اور گولڈی ڈھیلون نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا عام لوگوں سے کوئی تنازع نہیں، لیکن وہ لوگوں کو دھوکہ دینے یا مذہبی جذبات مجروح کرنے والوں کو نشانہ بنائیں گے۔پولیس کے مطابق حملے کی وجوہات مالی تنازع یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنا ہو سکتی ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مذہبی جماعت کے جاں بحق کارکنوں کی لاشیں لینے اور زخمیوں کے علاج کی درخواست
لاہور:مذہبی جماعت کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی لاشیں لینے اور زخمیوں کے اسپتالوں سے علاج معالجے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
ہائیکورٹ نے درخواست پر عائد اعتراض ختم کر دیا اور رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر درست اتھارٹی لیٹر نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا ۔
بعد ازاں جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مذہبی جماعت کی درخواست پر سماعت کی ، جو عثمان نسیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،لاہور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریدکے میں مذہبی جماعت کے پر امن مارچ پر پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ مریدکے میں انتظامیہ کے ساتھ 36 گھنٹے مذکرات کے لیے انتظار کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے کارکنان پر تشدد کیا گیا۔
عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے مذہبی جماعت کے کارکنوں پر سیدھی گولیاں برسائی گئیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے 600 کارکنان جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس اور رینجرز نے کئی لاشیں نالے میں پھینکیں، متعدد لاشیں جلا دی گئیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کی جانب سے جاری کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے۔ مذہبی جماعت کو مرید کے سے لاشیں اٹھانے ، زخمیوں کو اسپتال لے جانے کی اجازت دی جائے۔