ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والی این سی حکومت نے عوام کے بنیادی خدشات کو دور کرنے کے لئے کوئی سیاسی عزم نہیں دکھایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے قریب ہے اور وہ سیاسی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والی این سی حکومت نے عوام کے بنیادی خدشات کو دور کرنے کے لئے کوئی سیاسی عزم نہیں دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اقتدار میں ایک سال مکمل ہونے کو ہے، سیاسی محاذ پر جو کچھ کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا، عزم دکھانے کی ضرورت تھی لیکن میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ اب تک نہیں دکھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو عوام سے دوبارہ رابطہ قائم کرنا چاہیے اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ روح اللہ مہدی نے کہا کہ اگر لوگ مطمئن ہیں تو میں مطمئن ہوں۔ اگر لوگ سوال پوچھیں تو ان کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔ انہیں سوچنا چاہیے کہ خامیاں کہاں ہیں۔ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے معاملے پر روح اللہ مہدی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2019ء میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد لوگوں سے چھینے گئے حقوق بحال کرنے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ چاہتے ہیں کہ لوگ بے اختیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کو کمزور کرنے کے لئے بی جے پی کے اقدامات آج بھی جاری ہیں۔ روح اللہ مہدی نے حکومت اور اسمبلی اسپیکر سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جنہیں 8 ستمبر کو ضلع ڈوڈہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روح اللہ مہدی نے نے کہا کہ کرنے کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا