Juraat:
2025-11-28@03:21:21 GMT

افغان حکومت دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کرے، بلاول بھٹو

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

افغان حکومت دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کرے، بلاول بھٹو

افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے
پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔تفصیلات کے مطابق چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آپریشن بھارت کی سرپرستی میں سرگرم گروپ فتنہ الخوارج کے عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

خفیہ اطلاعات پر کارروائی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن شروع کیا۔

کارروائی کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر فائرنگ کی جس کے جواب میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق 22 دہشتگرد مارے گئے جبکہ علاقے میں مزید کسی مشتبہ عنصر کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

’عزم استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی‘

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت کی گئی جسے نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں وفاقی ایپکس کمیٹی نے منظور کیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

علاقے میں سینیٹائزیشن جاری

فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سینیٹائزیشن شروع کر دی ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 22خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک
  • افغان دہشتگرد رحمان اللہ لکانوال امریکا کیسے پہنچا؟
  • وائٹ ہاؤس کے قریب افغان دہشتگرد کا حملہ، ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کر دیں
  • کیا امریکیوں پر حملہ آور افغان دہشتگرد سی آئی اے کے لیے خدمات انجام دیتا رہا؟
  • وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کا واقعہ؛ افغان طالبان رجیم  پوری دنیا کے امن کےلیے سنگین خطرہ
  • فرخ کھوکھر کی گرفتاری پر جے یو آئی کا سخت ردعمل، حکومت سے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، دہشتگرد افغان تھے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • افغانستان پرحملہ نہیں کیا، پاکستان کارروائی کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے: آئی ایس پی آر