افغان حکومت کی بلااشتعال جارجیت قابل مذمت ہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-22
لاہور(آن لائن) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ افغان حکومت کی بلااشتعال جارجیت قابل مذمت ہے۔ پاک فوج نے جرات مندانہ ردِ عمل دے کر قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے، مگر افغان حکومت کی جانب سے بار بار اشتعال انگیز اقدامات سے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ ایسے حملے علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، اور ان کا فوری تدارک اور عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداروں سے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دہشتگردوںاور ان کی پناہ گاہوں کو نیست ونابود کردیاجائے، عرفان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-26
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا دہشتگردوںاور ان کی پناہ گاہوں کو نیست ونابود کردیاجائے۔ بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری اور پاک سرزمین کے چپے چپے کی حفاظت پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی آئینی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان گزشتہ 45 سال سے افغانستان کی صورتحا ل کی بہت بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، ہم کب تک برداشت کرتے رہیں کہ دہشت گرد پاکستان آ کر ہماری لاشیں گرائیں، ہمارا خون بہائیں اور آرام سے افغانستان میں اپنی پناہ گاہوں میں جا بیٹھیں۔وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں ہی نہیں، انکی پناہ گاہوں کو بھی نیست و نابود کر دیا جائے۔ اس عظیم مشن میں پوری قوم کو فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہو جانا چاہیے۔