کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ تجزیہ کار عثمان شامی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے۔افغان حکومت کوکیا یہ نظر نہیں آرہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے
لاہور میں جائیداد کے تنازعے پردو بھائیوں میں فائرنگ ، ایک جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہو گیا
دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک ،میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان شامی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کی بھارت میں پریس کانفرنس کے دوران خواتین کو داخل نہیں ہونے دیا گیا تو اس بات کو لے کر بھارت میں بہت ہنگامہ ہوا ، آج انہوں نے دوبارہ پریس کانفرنس کی تو اس میں خواتین کو بھی بلا یا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ افغان وزیرخارجہ کے مطابق پاکستان ہم سے لڑائی سے پہلے امریکہ اور سوویت یونین سے پوچھ لیں، ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ انہوں نے امریکہ اور سوویت یونین سے لڑائی پاکستان کے ساتھ مل کر لڑی تھی۔ آج بھی بہت سے امریکی ہم سے ناراض ہیں کیونکہ جب ان سے پوچھاجاتا ہے کہ آپ افغانستان میں ناکام کیوں ہوئے تو وہ کہتے ہیں کہ وجہ پاکستان تھی، اتنی احسان فراموشی اچھی نہیں ہے ۔ تجزیہ کار نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہماراملک سپر پاورز کا قبرستا ن ہے تو انہوں نے اس ملک کو قبرستان ہی بنا یا ہے ، نہ انفراسٹرکچر میں ترقی نہ تعلیم اوردیگر میدانوں میں ترقی کی، اگر آپ کو دوسرے ممالک آکر 20,20سال پھینٹی لگاتے رہے ہیں تو کیا یہ قابل فخر بات ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے خلاف نہیں ہے بلکہ وہاں پر موجود جو عناصر ہمارے ملک کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں ، ہم ان کے خلاف ہیں۔ عثمان شامی نے بتا یا کہ آج وزیر اعظم شہباز شریف سے مجھ سمیت کچھ صحافیوں نے سوال کیاکہ ان سے مذاکرات کیوں نہیں کیے جارہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اتنے عرصے سے بات چیت جاری ہے لیکن پھر وہ ہی صورتحال برقرار ہے تو اب یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ آپ کو کھلی چھوٹ حاصل نہیں ہے۔
افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس جانا ہوگا، خواجہ آصف
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ بھارت انہوں نے کے ساتھ نے کہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :