افغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والی حالیہ پیش رفت تشویشناک ہے،افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔
اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے مناسب جوابی حملے اور کارروائیاں طالبان کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندُوستان نامی دہشت گرد عناصر کو نیوٹرلائز کرنے کے لیے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان شہری آبادی کے خلاف نہیں ہیں،طالبان فورسز کے برعکس ہم نے شہری جانوں کے نقصان سے بچنے کے لیے انتہائی احتیاط برتی ہے۔
اسحاق ڈار نے توقع ظاہر کی کہ طالبان حکومت دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے گی جو پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیرِ خزانہ و قومی معیشت سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بحرین کے وزیراعظم و ڈپٹی سپریم کمانڈر، شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تناظر میں، ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیرِ خزانہ و قومی معیشت، شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے مفید اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین مالیاتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بحرین کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق
بحرین نے فِنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے اور پاکستان کے بینکاری و مالیاتی اداروں کے ساتھ اپنی مہارت اور تجربات کے اشتراک کی پیشکش کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ متعلقہ سرکاری حکام پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو مالیات، بینکاری، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں مستقبل کی شراکت داری کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحرین ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار وزیرِ خزانہ و قومی معیشت