رحیم یارخان میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
شہر رحیم یارخان کی قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے ذرائع کے مطابق واقعہ ورکشاپ میں آئل ٹینکر کی مرمت کے دوران ویلڈنگ کے سبب پیش آیا، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ویلڈر سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کا مرمتی کام جاری تھا، ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا۔ ریسکیو کے حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئل ٹینکر میں
پڑھیں:
صادق آباد: کھوجی کتوں کی مدد سے چوروں کو تلاش کرنیوالی ٹیم خود اغوا ہوگئی
فائل فوٹوپنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد سے نجی سراغ رساں کتوں کے ذریعے چوروں کو پکڑنے والی 4 رکنی ٹیم کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔
صادق آباد پولیس کے مطابق مغویوں کے اغوا کا مقدمہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صادق آباد میں درج کیا گیا ہے۔
پانچ روز قبل لاپتہ کھوجی کتوں اور نجی ٹیم کو اوباڑو سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان مغویوں کو بازیاب کروانے کے لیے رحیم یارخان، کشمور اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔