کشمیر اور غزہ کے مسئلے پر خطے میں امن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کے جغرافیائی اور اقتصادی نقشے کو بدل رہی ہے، اور پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بعض عناصر خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے جموں وکشمیر کے معاملے پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کیونکہ اس مسئلے کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم کرنا ممکن نہیں۔
اسحاق ڈار نے غزہ میں جاری مظالم اور فلسطینی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کو فوری بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا، سی پیک اور یورپی یونین کے گلوبل گیٹ وے منصوبے کے ذریعے سبز اور ڈیجیٹل کوریڈورز کو فعال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے خطے میں ترقی، استحکام اور امن کے لیے مضبوط بین الاقوامی تعاون اور حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔