WE News:
2025-11-28@04:04:23 GMT

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے خان وزیر کی زندگی حوصلے اور جدوجہد کی ایک روشن مثال ہے۔ خان وزیر 2016 میں ایک سنگین سڑک حادثے کا شکار ہوئے جس میں اُن کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی۔ جسمانی چیلنج کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے لیے باعزت روزگار کا راستہ خود تلاش کیا۔

آج وہ فوڈ پینڈا کے رائیڈر کے طور پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کھانا ڈلیور کرتے ہیں۔ ایک ٹانگ پر زندگی کا بوجھ اٹھانا بلاشبہ آسان نہیں، لیکن خان وزیر کا حوصلہ قابلِ تعریف ہے۔ وہ روز دفاتر اور گھروں تک آرڈر پہنچاتے ہوئے لوگوں کے چہروں پر خوشی لاتے ہیں اور ساتھ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خان وزیر کا کہنا ہے کہ محنت ہی انسان کو مضبوط بناتی ہے، اور عزت ہمیشہ محنت سے ہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کمائی سے خوش ہیں اور خود مختار زندگی گزارنے کو اپنا سب سے بڑا فخر سمجھتے ہیں۔

ان کے مطابق، انسان اگر ہمت نہ ہاریں تو کوئی چیلنج راستہ نہیں روک سکتا۔ خان وزیر کی زندگی یہ پیغام دیتی ہے کہ مشکلات چاہے جتنی بھی بڑی ہوں اگر حوصلہ نہ ہارا جائے تو کامیابی خود قدم چومتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پاکستان گھر کی مانند ‘ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : وزیر اطلاعات 

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ پر پی ٹی وی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی روایتوں کا امین ہے جس نے ہمیشہ اپنی روایات اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا، معرکہ حق کے دوران پی ٹی وی نیوز نے بہترین بیانیہ کو فروغ دیا، پی ٹی وی کا ماضی بھی شاندار تھا اور مستقبل بھی شاندار ہو گا۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی نیوز کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی کے شاندار ماضی کی بحالی اور ادارے کے مستقبل کے لئے قومی یگانگت، ڈیجیٹل جدت اور پائیدار اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی عمل میں نجی شعبے اور پاکستان کی جنریشن زی کی شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک گھر کی مانند ہے جسے عزت و وقار کے ساتھ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تنقید کو کھلے دل سے قبول کرنا اور باہمی اتحاد برقرار رکھنا قومی ترقی اور اقدار کے تحفظ کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان کی جنریشن زی نے بھرپور اور سرگرم کردار ادا کیا۔ دشمن حیران تھا کہ جنگ کے ماحول میں پاکستانی عوام مطمئن کیسے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کے جذبہ حب الوطنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہی نسل ملک کے مستقبل کی سمت متعین کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب جنریشن زی کا وقت ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کرے۔

متعلقہ مضامین

  • جرات کے پیکر اوروفا کے مجاہد کیپٹن ارشاد کی جراتمندانہ داستان
  • پاکستان گھر کی مانند ‘ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : وزیر اطلاعات 
  • فیصل ممتاز راٹھور، ایک اسمبلی چوتھا وزیر اعظم
  • نومبر 1971ء کا معرکہ ہلی سیکٹر ؛ بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کے خونریز مظالم  کی ایک اور داستان
  • زندگی میں شادی صرف ایک شریک حیات کے ساتھ ہونی چاہیے، پوپ لیو کا نیا فرمان جاری
  • جہاں عورتیں خوف یا خاموشی کی زندگی گزاریں، وہ معاشرے ترقی نہیں کرسکتے، آصفہ بھٹو زرداری
  • ’آپ کا وژن چھوٹا ہوگا تو آپ کی زندگی بھی چھوٹی رہے گی‘، سوشل میڈیا پر ’اے آئی قائداعظم‘ کا انٹرویو وائرل
  • صدر آصف زرداری نے زندگی میں تقریباً سب کچھ حاصل کر لیا،لیکن ان کی آخری خواہش کیا ہے؟سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے بتا دیا
  • 1971، بھارتی بربریت اور مکتی باہنی کے مظالم، میجر انیس احمد خان شہید کی بہادری کی داستان