مٹیاری، ایس ایس پی کی زیر صدارت جرائم کی روک تھام کیلیے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی زیر صدارت امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے سب ڈویڑن سعیدآباد کا اجلاس ہوا۔ایس ایس پی مٹیاری کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس مٹیاری میں امن و امان، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او سعیدآباد، ڈی ایس پی لیگل، آفس سپرنٹنڈنٹ، ڈی ایس پیز یو ٹی، سب ڈویڑن سعیدآباد کے ایس ایچ اوز، ہیڈ محررز اور ہیڈ آف برنچز نے شرکت کی۔اجلاس میں سب ڈویژن سعیدباد کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، جرائم، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریوں، اور پولیس کارکردگی کا مجموعی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ضلع بھر میں جرائم پے کنٹرول اور کارروائیوں میں مزید تیزی کی ہدایات جاری کی گئی۔ایس ایس پی مٹیاری نے ہدایات دیں کہ لسٹڈ عادی، اشتہاری، روپوش اور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلا تاخیر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔انہوں نے اسپیشل برانچ کی جانب سے مرتب کردہ منشیات فروشوں کی کیٹیگری وائز فہرستوں (A+, A, B, C) کے مطابق مؤثر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں اور ان کے اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت ایکشن ہر صورت یقینی بنایا جائے۔پولیس اسٹیشنز میں نظم و ضبط اور عوامی سہولت کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی مٹیاری نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پولیس اسٹیشنز اور برانچوں میں صفائی، ڈسپلن اور پروفیشنل ورکنگ ماحول برقرار رکھا جائے۔تھانوں پر آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آ کر ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اچھی کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی ایس ایس پی مٹیاری نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا، جبکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔آخر میں ایس ایس پی مٹیاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع مٹیاری میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جرائم کی روک تھام
پڑھیں:
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب محکمہ انجینئرنگ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار