وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گلگت میں اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاق گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا اور وفاقی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں جاری وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، جس میں خطے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد نے پاور، سی اینڈ ڈبلیو، ہیلتھ اور پی پی ایچ سیکٹرز سمیت اہم منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر 16 میگا واٹ نلتر-III ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، ہینزل میں 20/40 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گلگت بلتستان میں فیز-I کے تحت ریجنل گرڈ کے قیام، بین الصوبائی رابطہ سڑکوں کی تعمیر، 40 کلومیٹر طویل شاہراہ نگر، اور گلگت میں 50 بستروں پر مشتمل کارڈیک اسپتال کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ خطے میں 100 میگا واٹ کے سولرائزیشن منصوبے پر بھی پیش رفت جاری ہے، جو مستقبل میں توانائی کے شعبے میں ریلیف فراہم کرے گا۔
چیف سیکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ ریجنل گرڈ اسٹیشن کا قیام خطے کی معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ای آفس اور ای پروکیورمنٹ کے نفاذ سے سرکاری امور میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ ہنزہ میں این پاک انرجی کے ساتھ نئے معاہدے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاق گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا اور وفاقی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ احسن اقبال نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو اپنا اصلاحاتی پروگرام موثر انداز میں تشکیل دینا چاہیے، تاکہ خطے کو معاشی ترقی، توانائی کے استحکام اور بہتر گورننس کی جانب تیزی سے لے جایا جاسکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں گلگت بلتستان وفاقی وزیر احسن اقبال منصوبوں کی
پڑھیں:
متحدہ کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے، شرجیل میمن
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے۔
ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں، ایم کیو ایم ان میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے۔
سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے چاہتے ہیں تو لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صرف وعدے نہیں کرتی، کام کرکے دکھاتی ہے، کراچی کو دن بہ دن جدید بنا رہیں۔