’ہمارا کام بولتا ہے‘، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کی تنقیدوں پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: شرجیل میمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے زیادہ شور مچاتے ہیں تو ہم لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے لئے پنجاب کی مثال دی جارہی ہے جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہوئے ہیں۔ کراچی سندھ کا دل اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مجموعی طور پر اربوں روپے کا سرمایہ شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگایا جا رہا ہے۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھرپور کام کر رہی ہے، رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ناکام رہیں گی۔ کراچی جیسے کثیر الثقافتی شہر میں ہم آہنگی اور سماجی ترقی کو ایم کیو ایم کے سیاسی رویے نے نقصان پہنچایا۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ شہری سہولتیں، بنیادی انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور پانی و نکاسی کے نظام کی بہتری پر ایم کیو ایم اگر توجہ دیتی تو آج ہم پر انگلیاں نہیں اٹھائی جاتیں۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
انہوں نے کہا کہ ہمارا کام بولتا ہے، کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں، ایم کیو ایم ان میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے سرگرم ہے۔ ای وی بس سروس، پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، شاہراہ بھٹو، تاج حیدر پل، پنک اسکوٹیز، بی آر ٹیز جیسے منصوبے ایم کیو ایم بھی شروع کر سکتی تھی لیکن ان کی نیت ہی نہیں تھی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور ایم کیو ایم کہا کہ ایم کی
پڑھیں:
انتخابی شیڈول کے اعلان تک ہمارا کوئی امیدوار نہیں: حافظ نعیم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوتا جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار نہیں، ہماری جماعت میں جو چلے گا وہ نظام کے تحت چلے گا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں بدل دو نظام کے اجتماع عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے، امریکا سمیت کسی ملک کو ڈاکا ڈالنے کا حق نہیں، ہمارا اختلاف بھی وقار کے ساتھ ہونا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حمایت کریں اور پوری قوم کو اس پر ساتھ لے کر چلیں، کشمیر کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کشمیر کا ہے، کشمیر اور فلسطین ہماری ڈیڈ لائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ خواتین کے حقوق کی بات نہیں کرتے، موقع ملا تو ہر خاتون کو وراثت میں حق دلائیں گے۔
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی سونے کی گھڑی نے نیلامی کے ریکارڈ توڑ دیئے
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ٹھیکیداری نظام میں خواتین کو حقوق نہیں دیے جاتے، حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ نظام جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں کو عزت دیتا ہے، 2015ء سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، غیر جماعتی الیکشن کی بات کرنے والے چاہتے ہیں کہ ہر یو سی میں ہارس ٹریڈنگ ہو۔