کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے اور 200 اسکیموں پر 18 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے بیان میں کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 76 اسکیمیں سوا 13 ارب روپے کی لاگت سے چل رہی ہیں اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 200 اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کو جدید، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل مزید تیز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اہم منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ شہر کے انفرا اسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا سکے۔

شرجیل انعام میمن نےکہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا اور مشکلات کے باوجود کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع

لاہور:

جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے آخری روز کارکنان نے کروڑوں روپے کے عطیات دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ چند ہی منٹوں میں 10 کروڑ روپے جمع ہوگئے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے خطاب سے قبل اسٹیج پر موجود جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم نے پُرجوش انداز میں انفاق فی سبیل اللہ کی دعوت دی اور واضح کیا کہ بدل دو نظام صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ یہ وقت، صلاحیت اور مال تینوں کی قربانی چاہتا ہے۔

جیسے ہی انہوں نے دین کی راہ میں مال خرچ کرنے کی فضیلت پر احادیث نبوی ﷺ بیان کیں، پنڈال کے ماحول میں ایمان کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان نے بے مثال جوش و جذبے کا مظاہرہ شروع کر دیا۔

اجتماع میں موجود افراد نے دیکھتے ہی دیکھتے خطیر عطیات کا اعلان کرنا شروع کر دیا۔ سب سے پہلے میاں محمد اسلم نے ایک کروڑ روپے کا اعلان کر کے کارِ خیر میں پیش قدمی کی، جس کے بعد ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر حمیرہ طارق نے بھی ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں، بدل دو نظام: جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسی دوران چوہدری بشیر احمد نے پچاس لاکھ روپے پیش کر کے خالص کارکنانہ وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔ راولپنڈی دھرنے میں امیر جماعت کا چشمہ ایک کروڑ روپے میں خریدنے والے عامر محمود چیمہ نے اس بار ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا عطیہ دے کر پنڈال کو ایک بار پھر جذبات سے بھر دیا۔

ایک اور کارکن نے ایک کروڑ روپے پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ہم تو امیر کے ایک اشارے پر جان دینے کو تیار ہیں، مال کوئی بڑی چیز نہیں۔ ہزاروں کارکنان نے بھی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق دل کھول کر حصہ ڈالا۔ کسی نے اپنی تنخواہ پیش کی، کسی نے گھر کے اخراجات سے بچائی رقم، جبکہ کئی خواتین نے اپنے زیورات تک اتار کر دے دیے۔

چند ہی منٹوں میں عطیات کا مجموعہ 10 کروڑ روپے سے زائد تک پہنچ گیا۔ امیر جماعت نے کہا جولوگ سوال کرتے ہیں کہ اجتماع عام کے لیے جماعت کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا، آج وہ دیکھ لیں یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 31 ارب روپے کی 756 ترقیاتی اسکیمیں تیزی سے جاری ہیں، شرجیل میمن
  • سندھ حکومت کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں، شرجیل میمن
  • جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
  • کراچی، رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا، واٹر کارپوریشن
  • کراچی میں رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا، واٹر کارپوریشن
  • شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور 252 کروڑ روپے کے ڈرگ کیس میں طلب
  • اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ نیلامی سے ریکارڈ آمدنی
  • وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر گفتگو
  • وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال