کراچی میں 756 ترقیاتی اسکیمیں زیرِ عمل ہیں: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
شرجیل میمن—فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں 756 ترقیاتی اسکیمیں زیرِ عمل ہیں۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جاری ترقیاتی اسکیموں کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل مزید تیز کیا جا رہا ہے، حکومت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ سوا 13 ارب روپےکی لاگت سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی 76 اسکیمیں جاری ہیں۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ 18 ارب 36 کروڑ کی لاگت سے کے ایم سی کی 200 اسکیمیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
وفاقی حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے آرڈر جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں جبکہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا۔
فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
وزارتِ تجارت نے 6 مئی 2025ء کو سونےکی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سونے کی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔