اپنے ایک بیان میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ اسرائیل، لبنان کی اندرونی کمزوریوں اور سیاسی تقسیم سے فائدہ اٹھا رہا ہے تاکہ اپنے حملوں کو جاری رکھ سکے۔ صیہونی خطرے سے نمٹنے کیلیے ملی یکجہتی سب سے موثر ہتھیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی اشتعال اسی طرح بڑھتا رہا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "حاره حریک" پر حالیہ اسرائیلی حملہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی علاقوں اور بیروت کو دوبارہ سے اپنی جارحیت کا ہدف قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے اس تبدیلی کو بہت خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بیروت اور اس کے مضافات کی حفاظت خطرے میں ڈالنے کے متراف ہے۔ نبیہ بیری نے زور دے کر کہا کہ لبنان کی مقاومت اسلامی، معاندانہ اقدامات کے خاتمے کے لیے سیز فائر کی پوری طرح پابندی کر رہی ہے تاہم اسرائیل، جنگ بندی کے معاہدے کو پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ جانے نہیں دیتا اور مسلسل لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے خلاف تازہ ترین اسرائیلی جارحیت پر عالمی مانیٹرنگ اداروں کی جانب سے خاموشی سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مستقبل قریب میں اسرائیل کے ساتھ تناؤ کے بڑھنے اور پھیلنے کا امکان ہے۔

لبنانی سپیکر نے بعض ملکی جماعتوں کے مؤقف پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل، لبنان کی اندرونی کمزوریوں اور سیاسی تقسیم سے فائدہ اٹھا رہا ہے تاکہ اپنے حملوں کو جاری رکھ سکے۔ نبیہ بیری نے کہا کہ صیہونی خطرے سے نمٹنے کے لیے ملی یکجہتی سب سے موثر ہتھیار ہے۔ اسرائیل اپنے مفادات کے حصول کے لیے تقسیم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جبکہ لبنانیوں کی باہمی یکجہتی سے ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے لبنانی فوج کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اسے صحیح قرار دیا اور کہا کہ فوج نے خود کو خانہ جنگی میں نہیں گھسیٹا۔ نبیہ بیری نے موجودہ تناؤ کے دوران، اندرونی استحکام برقرار رکھنے کے لیے فوجی ادارے کی اس استقامت کو بنیادی عنصر قرار دیا۔ یاد رہے کہ 23 نومبر 2025ء کو بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع "حاره حریک" پر اسرائیل نے فضائی حملہ کر دیا، جس میں لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے کمانڈر اور چیف آف اسٹاف "ہیثم علی طباطبائی" سمیت چار دیگر مجاہدین شہید ہو گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نبیہ بیری لبنان کی انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف کو شہید کرنے کا دعویٰ

BEIRUT:

اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کو شہید کردیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں مہینوں بعد حملہ کیا گیا اور حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر علی طباطبائی کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم حزب اللہ کے سینئرعہدیدار محمود قماتی نے مرکزی کمانڈر کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

محمود قماتی نے حارت حریک مضافات میں بم باری سے نشانہ بنائی گئی عمارت کے قریب بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حملے میں ریڈ لائن کراس کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی قیادت فیصلہ کرے گی کہ کہاں اور کیسے اس کا جواب دیا جائے گا۔

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید اور دیگر 28 زخمی ہوگئے ہیں اور نشانہ بننے والی کثیرالمنزلہ عمارت کا ملبہ مرکزی سڑک پر کھڑی کاروں پر گرا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے کے بعد شہری دوسرے حملے کے خوف سے متاثرہ عمارت سے باہر نکلے اور وہاں سے بھاگ نکلے۔

واضح رہے کہ علی طباطبائی پر امریکا نے 2016 میں پابندیاں عائد کی تھی اور انہیں حزب اللہ کا مرکزی رہنما قرار دیا تھا اور ان کی اطلاع دینے پر 5 ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ علی طباطبائی حزب اللہ کے اہم یونٹس کے کمانڈر تھے اور حزب اللہ کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کے لیے دوبارہ تیار کرنے کے لیے سخت محنت کی۔

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کو اپنی طاقت بحال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور لبنان کی حکومت سے توقع ہے کہ وہ حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کا وعدہ پورا کرے گی۔

دوسری جانب لبنان کے صدر جوزف عون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی حملے روکنے کے لیے مداخلت کرے۔

متعلقہ مضامین

  • حزب الله کے سینئر کمانڈر شہید ھیثم علی طباطبائی کون ہیں؟
  • بیروت پر اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف شہید
  • اسرائیل کا بیروت میں فضائی حملہ، حزب اللہ کا اہم فوجی کمانڈر علی طباطبائی جاں بحق
  • غزہ: اسرائیل نے مزید24 فلسطینی شہید کر دیے‘ حماس کی امریکا سے مداخلت کی اپیل،حملے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں‘ پاکستان
  • اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف کو شہید کرنے کا دعویٰ
  • غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بات چیت کے لیے حماس کا اعلیٰ سطح وفد قاہرہ پہنچ گیا
  • اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت
  • غزہ پر اسرائیلی حملے: پاکستان کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل
  • غزہ لبنان نہیں ہے‘‘ حماس نے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی