Islam Times:
2026-07-24@03:03:42 GMT

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام گلگت پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام گلگت پہنچ گئے

۔ وزیر امور کشمیر جی بی کے نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وفاقی وزیر کی گِلگت ایئرپورٹ آمد پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام گِلگت پہنچ گئے۔ وزیر امور کشمیر جی بی کے نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وفاقی وزیر کی گِلگت ایئرپورٹ آمد پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اُن کا خیرمقدم کیا، ایئرپورٹ پر سینئر سرکاری افسران، مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما اور وزارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ وزارتِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان کے سینئر افسران بھی گِلگت پہنچے ہیں۔ انجینئر امیر مقام اپنے دورۂ گلگت کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کل گیارہ بجے گلگت میں ہو گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ