2025-11-28@01:27:58 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«چھینکنے والا»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس مددگار 15 زمان ٹاؤن یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون اور پرس چھیننے والے ملزم کو چند ہی منٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار 15 پر زمان ٹاؤن کے علاقے سے شہری خاتون نے موبائل فون اور پرس چھیننے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اورخاتون سے ابتدائی معلومات حاصل کیں، خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ ملزم کے گھر سے واقف ہے اور نشاندہی کراسکتی ہے۔ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، پرس اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ بعد ازاں...
شہر قائد کی ایک مصروف شاہراہ پر دن دہاڑے ایک بڑی واردات کے دوران لاہور سے آنے والا مال بردار ٹرک مسلح افراد نے چھین لیا، جس میں تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کی کیبل لوڈ تھی۔ واقعہ کراچی کی مرکزی شاہراہ کارساز کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹرک کے ڈرائیور کو اغوا کیا اور اُسے گلبائی کے علاقے کے قریب لے جا کر چھوڑا، جبکہ وہ قیمتی سامان سے بھرا ٹرک اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے فوراً بعدڈرائیور کی اطلاع پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے فوری کارروائی کرتے ہوئےسائٹ ایریا سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سےتین ٹن سے زائد کیبل بھی برآمد کر لی گئی۔ حکام کا...
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والے خطرناک گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح میں گھات لگا کر نوکری پر جانے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور اسنیچنگ کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر چوریاں بھی کرتے تھے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جھپٹا مارتے اور پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔ دس روز قبل شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بھی ملزمان نے ایک شہری کی بہن سے واردات کی تھی جس کی فوٹیج سی سی ٹی...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کو مزید کمزور کرنے میں مصروف ہے جبکہ ضرورت اسے مضبوط کرنے اور ہر بچے تک یکساں، آسان و معیاری تعلیم پہنچانے کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں سرکاری اسکولوں کی تعداد لگاتار گھٹتی جا رہی ہے۔ جو اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، اس کے مطابق بی جے پی حکمراں ریاستوں میں ہزاروں سرکاری اسکول بند ہو رہے ہیں اور کئی اسکولوں کو ضم بھی کیا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا ترقیاتی ماڈل غریبوں سے، خصوصاً ایس سی، ایس ٹی اور او...
لاہور:قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والے ملزم کو گوجرانوالہ پولیس نے 30 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ حسنین سٹی کےقریب گزشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سوار شاپںگ کیلئے گھر سے نکلنے والی قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا تھا،پولیس نے حسن علی کے بھائی خرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا، پولیس نے 30 گھنٹے بعد ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ابراہیم عرف علی پٹھان کے نام سی ہوئی ہے، ملزم گوجرانوالہ میں اپنے رشتہ دار علی کے گھر مہمان آیا ہوا تھا جو کہ ورادات کے بعد اپنے گھر لاہور چلا...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈرز سے موٹرسائیکل چھینے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بائیکیا رائیڈرز سے چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل اور اظہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایپ استعمال کیے بغیر بائیکیا موٹر سائیکل بک کراتے اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی پولیس نے پولیو ورکر سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر کے چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کورنگی آر ایریا میں پولیو ورکر زیشان کو 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنر کا لوٹ لیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی کورنگی پولیس متحرک ہوگئی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واردات میں ملوث ایک ڈاکو عمران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضےسے اسلحہ ، چھینا ہوا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو نے پولیو ورکر...
لاہور: مسلم ٹاؤن روڈ پر گداگری کے بہانے واردات کرنے والا نوسر باز گداگر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فیصل آباد کے شہری عبدالرحمن سے رقم چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ عبدالرحمن کاروباری سلسلے میں فیصل آباد سے لاہور آیا تھا جب گداگروں نے اسے مسلم ٹاؤن روڈ پر نشانہ بنایا۔ اطلاع ملتے ہی ڈولفن فورس کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے شہری کی چھینی گئی رقم، ایک لاکھ 50 ہزار روپے، برآمد کر کے موقع پر ہی عبدالرحمن کو واپس کر دی گئی۔ ابتدائی...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹریل 5 پر غیر ملکی جوڑے سے موبائل چھیننے والا ملزم تھانہ سیکرٹریٹ پولیس سے فرار ہوگیا۔ فرار ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر لگنے سے اے ایس آئی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے فرار ملزم کا تعاقب جاری ہے۔ ملزم کا آج عدالت پیشی کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، کچہری سے نکلتے ہی ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگیا۔
