Jasarat News:
2025-11-28@01:42:42 GMT

بدین ،انتظامی نااہلی کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت) بدین شہر کے تمام اہم سڑکوں کے اطراف غیر قانونی تجاوزات چوراہوں نجی اسکولوں اور اسپتالوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ کے علاوہ سیاسی شخصیات اور بااثر افراد کی مداخلت ، ٹریفک پولیس کی عدم توجہ نااہلی غفلت اور رشوت وصولی کے باعث ٹریفک مسائل میں شدید اور مسلسل اضافہ نے شہری کاروباری زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ، بدین شہر کی اہم شاہراہوں قائداعظم روڈ ، شاہ لطیف بدین پریس کلب روڈ ، شہباز روڈ ، کینٹ روڈ ، شاہ نواز چوک تا ڈی سی چوک مین روڈ ، سیرانی روڈ ، کڈھن روڈ ، کھوسکی روڈ کے علاوہ بدین شہر کے مرکز اور وسط میں واقع قاضیہ واہ نہر کے پل کے اطراف ، شاہ نواز چوک اور مہران چوک ، فروٹ چوک کے اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات دوکانوں کے باہر رکھا سامان ، پتھاروں ، کھڑے ٹھیلوں ، نجی اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے علاوہ روڈ رستوں پہ قائم غیر قانونی پارکنگ اور چینگچی رکشہ اڈوں کی وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ روڈ بلاک رہنا معمول بن گیا جس کے باعث ٹریفک جام اور پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی سخت پر?شانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ غائب ہوتا ہے ، شہریو ں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، شہریوں کے مطابق شہر میں ٹریفک کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں مین روڈ پر ٹریفک اکثر بلاک رہتی ہے جس کے باعث وقت کا ضیاع اور ٹریفک حادثا ت رونما ہورہے ہیں جبکہ عملہ ٹریفک ڈیوٹی اوقات میں غائب رہتا ہے عملہ کی ترجیح ٹریفک کی روانی برقرا ر رکھنے کی بجائے جگہ جگہ قائم کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ اڈوں و مسافر اور لوڈر گاڑیوں کے مالکان و عملہ سے مٹھی گرم کرنا ہے جس کی خاطر سارا دن وہ ڈیوٹی پوائنٹ سے غائب رہ کر بھتہ وصولی میں مصروف رہتے ہیں ، جبکہ شہریوں کا مذید کہنا ہے کہ تجاوزات کرنے والوں نے پورے شہر کی سڑکوں اور بازاروں پر اپنا قبضہ جمایا ہو ا ہے لیکن ان کیخلاف متعلقہ حکام کی جانب سے مناسب قانونی کارروائی نہیں کی جاتی۔ مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر ہینگر اور مچھلی مافیا، چپس، برگر اور دیگر سٹالز لگائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کا راستہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے اور انہیں مجبوراً سڑک کے درمیان سے گزرنا پڑتا ہے جو کہ نہایت خطرناک ہے۔ بدین کے سیاسی سماجی کاروباری حلقوں اور شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر غیر قانونی تجاوزات پتھاروں پارکنگ اور چینگچی رکشہ اڈوں کے خاتمے دوکانوں کے باہر رکھے سامان اور کھڑے ٹھیلوں کو ہٹانے کے لیے سخت اقدامات اور آپریشن کرنے دن کے اوقات میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے علاوہ ٹریفک عملہ کو ڈیوٹی کا پابند اور ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے تاکہ درپیش ٹریفک مسائل کا تدارک ممکن ہوسکے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے علاوہ کے باعث

پڑھیں:

رائیونڈ ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سڑک پر دھول مٹی اڑ رہی ہے جو انسانی صحت کیلیے انتہائی مضر ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف رپورٹ یا چوروں کی چارج شیٹ
  • ای چالان سے ٹریفک کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے، پیر محمد شاہ
  • رائیونڈ ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سڑک پر دھول مٹی اڑ رہی ہے جو انسانی صحت کیلیے انتہائی مضر ہے
  • وژن 2030 ء تک ٹریفک نظام خود کار طریقے سے چلایا جائے گا، پیر محمد شاہ
  • کراچی میں صرف 69 ٹریفک سگنل فعال ہونے کا انکشاف، ای چالان میں مشکلات
  • ملتان ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کھلا ہوا مین ہول کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتاہے
  • بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی صحافیوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ضلع بدین کے صحافی ہمیشہ ذمے دارانہ صحافت کرتے آئے ہیں
  • حیدرآباد ،ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث حیدرچوک پر بدترین ٹریفک جام کا منظر