خاتون کی نشاندہی پر موبائل فون اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس مددگار 15 زمان ٹاؤن یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون اور پرس چھیننے والے ملزم کو چند ہی منٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار 15 پر زمان ٹاؤن کے علاقے سے شہری خاتون نے موبائل فون اور پرس چھیننے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اورخاتون سے ابتدائی معلومات حاصل کیں، خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ ملزم کے گھر سے واقف ہے اور نشاندہی کراسکتی ہے۔ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، پرس اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ بعد ازاں گرفتار ملزم اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موبائل فون
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔